Advertisement

کھانے کا بل مانگنے پر ملزمان کی ہوٹل پر اندھا دھند فائرنگ

ملزمان فائرنگ کر کے جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر نومبر 20 2023، 10:35 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کھانے کا بل مانگنے پر ملزمان کی ہوٹل پر اندھا دھند فائرنگ

ملتان : ملتان میں ہوٹل پر کھانے کا بل مانگنے پر ملزمان نے ہوٹل مالکان پر فائرنگ کر دی ۔

فائرنگ سے دو دکاندار اور ایک گاہک زخمی ہو گئے ۔

ملزمان فائرنگ کر کے جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ہوٹل سے مفت بریانی کھاتے رہتے تھے ۔

پولیس نے کہا کہ ملزمان سے بل مانگنے ہر ملزمان نے ہوٹل پر اندھا دھند فا ئرنگ کر دی ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔

 

Advertisement