پیشہ ور فوج کبھی نہتے شہریوں اور بچوں کو نشانہ نہیں بناتی لیکن اسرائیلی فوجی غزہ میں نہتے بچوں کو قتل کر رہے ہیں، نگران وزیر اعطم
نگران وزیر اعظم نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر زارا الرٹ موبائل ایپ کااجرا کر دیا انوار الحق کاکڑ


نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اس وقت غزہ کے بچے میرے ذہن میں ہیں غزہ میں بچوں کا قتل عام کیا جارہا ہے حالاں کہ جنگ میں پیشہ ور فوج کبھی نہتے شہریوں اور بچوں کو نشانہ نہیں بناتی لیکن اسرائیلی فوجی غزہ میں نہتے بچوں کو قتل کر رہے ہیں، نہتے بچوں کا قتل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے زاراالرٹ موبائل ایپ کااجرا کے موقع پر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی بہتری کے لیے کام کریں اور حکومت بھی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔
بچوں کے عالمی دن کے موقع پر زارا الرٹ (زیڈ اے آر آر اے ) موبائل ایپ کااجراکیا جس کے ذریعے گمشدہ بچوں کی فوری بازیابی کو ممکن بنایا جا سکے گا۔اس سال وزارت انسانی حقوق بچوں کا عالمی دن اس عہد کے ساتھ منا رہی ہے کہ ہمارے بچوں کی ہر طرح سے حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے۔ دنیابھر میں 20 نومبر کو عالمی یوم اطفال منایا جاتاہے جس میں اس بات کا اعادہ کیاجاتاہے کہ بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہے اور ان کو ایک محفوظ ماحول دینا ہماری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچے ہمارے مستقبل کا اثاثہ ہیں زارا الرٹ ایپ کا اجرا بچوں کے حقوق کے تحفظ میں معاون ثابت ہوگا۔ اس وقت غزہ کے بچے میرے ذہن میں ہیں غزہ میں بچوں کا قتل عام کیا جارہا ہے حالاں کہ جنگ میں پیشہ ور فوج کبھی نہتے شہریوں اور بچوں کو نشانہ نہیں بناتی لیکن اسرائیلی فوجی غزہ میں نہتے بچوں کو قتل کر رہے ہیں، نہتے بچوں کا قتل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کے بچوں کے سامنے شرمندہ ہیں،ہم غزہ میں فلسطینی بچوں کا ہولوکاسٹ دیکھ رے ہیں اس ہولوکاسٹ کو فوری طور پر روکا جائے غزہ ہونے میں ہونے والے اس ظلم کو مذہبی رنگ سے ہٹ کر انسانی حقوق کے تناظر میں دیکھا جائے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں پیدا ہونے والی صورتحال مستقبل کے تنازعات کی اہم وجہ بنے گی۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 18 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 19 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 18 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل



