انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کیلئے موسمیاتی تبدیلی قومی سلامتی کا ایک مسئلہ ہے


آج(پیر)کو اسلام آباد میں پاکستان موسمیاتی تبدیلی کونسل کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لئے قلیل، وسطی اور طویل مدتی فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کیلئے موسمیاتی تبدیلی قومی سلامتی کا ایک مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی حدت بڑھانے میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن یہ انتہائی متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔
گزشتہ سال موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والے سیلابوں سے پاکستان کی ایک تہائی آبادی متاثر ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کو موسمیاتی تبدیلی کے درپیش خطرات سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی کوپ ۔28 میں پاکستان اپنا کیس بھرپور طریقے سے پیش کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے سامنے موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کا کیس بھی موثر طور پر پیش کرے گا۔
وزیراعظم نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیرانتظام پاکستان کلائمیٹ چینج کونسل کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم نے کہا کہ کمیٹی کو پاکستان میں کاربن کریڈٹ مارکیٹ کی تشکیل اور اس کی ٹریڈنگ کیلئے ایک جامع پالیسی تشکیل دینے اور اسے زیادہ پراثر بنانے کے حوالے سے کام کرنا چاہئے ۔

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 9 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 9 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 9 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 13 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
