پاکستان

حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے کوشاں ہے،انیق احمد

کراچی میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر نومبر 20 2023، 10:26 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے کوشاں ہے،انیق احمد

کراچی: نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے کوشاں ہے۔

کراچی میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ملٹی نیشنل کمپنیاں ملک میں زیادہ ٹیکس ادا کرتی ہیں۔


انیق احمد نے کہا کہ حکومت لوگوں کی سہولت کے لیے حج کرایوں میں مزید کمی کی کوشش کر رہی ہے۔نہوں نے کہا کہ تقریباً نوے ہزار عازمین حج کو مفت انٹرنیٹ پیکج کے ساتھ موبائل سمیں دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین زائرین کو عبایا فراہم کرے گی جس کے سر کی پشت پر پاکستانی پرچم ہو تاکہ شناخت کو آسان بنایا جا سکے۔