جی این این سوشل

پاکستان

سینیٹ نے معیاری تعلیم کو ہر بچے کا بنیادی حق قرار دیا

ایوان سینیٹ  نے سکول سے باہر بچوں کو تعلیم کا حق فراہم کرنے کے لیے مہارت پر مبنی اور جدید سیکھنے کے ماڈلز کو فروغ دینے کا بھی مطالبہ کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سینیٹ نے معیاری تعلیم کو ہر بچے کا بنیادی حق قرار دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: سینیٹ نے پیر کے روز متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں معیاری تعلیم تک رسائی کے ہر بچے کے بنیادی حق کی توثیق کی گئی ہے، چاہے اس کی صنف، مقام یا سماجی و اقتصادی حیثیت کچھ بھی ہو۔

یہ قرارداد ثناء جمالی نے خواندگی کے عالمی دن کی یاد میں پیش کی تھی۔پاکستان میں بالعموم بچوں اور نوجوانوں اور بالخصوص لڑکیوں کے لیے خواندگی کو فروغ دینے کے لیے موثر اقدامات کرے، اور پروگراموں کی فراہمی کے لیے غیر رسمی تعلیمی نظام کو فوری بنیادوں پر مضبوط کرے۔


ایوان سینیٹ  نے سکول سے باہر بچوں، نوجوانوں کو تعلیم کا حق فراہم کرنے کے لیے مہارت پر مبنی اور جدید سیکھنے کے ماڈلز کو فروغ دینے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ زندگی بھر سیکھنے کی سہولت کے لیے لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا سکے۔

اس نے سفارش کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر آؤٹ ریچ پروگراموں، ورکشاپسینیٹ میں مختلف ارکان کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت چمن سرحد کو واہگہ اور دیگر سرحدی گزرگاہوں کی طرز پر افغانستان کے ساتھ سرحد کے ساتھ ریگولیٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سینیٹ  اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔س، اور کمیونٹی ایونٹس کے ذریعے شہری اور دیہی دونوں برادریوں کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے جامع آگاہی مہم چلائی جائے۔

دنیا

مقبوضہ بیت المقدس میں بس سٹاپ پر فائرنگ سے 3 اسرائیلی ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں 73 سالہ جج ربی ایلیملیک وزرمین بھی شامل ہے جو اشدود کی مذہبی عدالت میں تعینات تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مقبوضہ بیت المقدس میں بس سٹاپ پر فائرنگ سے 3 اسرائیلی ہلاک

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بس اسٹاپ پر فائرنگ سے تین اسرائیلی ہلاک ہو گئے اور 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 4 کی حالت نازک ہے، جب کہ فائرنگ کرنے والے 2 مشتبہ افراد بھی مارے گئے ہیں۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں ایک کار سے اترنے والے دو افراد کو بس اسٹاپ پر کھڑے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔سرائیلی پولیس کا کہنا ہے دونوں مشتبہ حملہ آور ڈیوٹی سے گھر جانے والے پولیس اہلکاروں اور وہاں موجود ایک مسلح راہگیر کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

مرنے والوں میں 73 سالہ جج ربی ایلیملیک وزرمین بھی شامل ہے جو اشدود کی مذہبی عدالت میں تعینات تھے، جب کہ باقی دونوں خواتین ہیں، جن میں ایک 60 سالہ پرنسپل چنا افرگن شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نگران وزیر اعلٰی جسٹس مقبول باقر کی فلسطینی طلباء کو وظائف کی منظوری

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں اور دوسرے تعلیمی اداروں کو جہاں  فلسطینی طلباء پڑھتے ہیں اس بارے میں ہدایات پہلے ہی جاری کردی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نگران وزیر اعلٰی جسٹس مقبول باقر کی فلسطینی طلباء کو وظائف کی منظوری

 سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ ریٹائرڈ جسٹس مقبول باقر نے صوبے کے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم فلسطینی طلباء کےلئے وظائف کی منظوری دے  دی ہے۔

نگران  وزیر اعلیٰ ریٹائرڈ جسٹس مقبول باقر  نے صوبے کے مختلف اداروں میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء سے ہاسٹل واجبات سمیت فیس معاف کرنے کا پہلے ہی اعلان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ فلسطین کے ساتھ پاکستان پہلے دن سے کھڑا ہے اور فلسطین سے محبت پاکستانیوں کے ایمان کا حصہ ہے ۔

 انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس حوالے سے یونیورسٹیوں اور دوسرے تعلیمی اداروں کو جہاں  فلسطینی طلباء پڑھتے ہیں اس بارے میں ہدایات پہلے ہی جاری کردی گئی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

یو اے ای نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کردیا

نوٹ پر ریاست کی علامتی شخصیات، قابل دید ترقیاتی و ثقافتی و سیاحتی مقامات اور پائیداری کے منفرد نمونے شامل کیے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یو اے ای  نے  500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کردیا

متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک کی جانب سے پولیمر سے تیار کردہ 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کردیا ہے۔

الامارات الیوم کے مطابق نیا نوٹ قومی کرنسی کے تیسرے ایڈیشن کا حصہ ہے، نوٹ پر ریاست کی علامتی شخصیات، قابل دید ترقیاتی و ثقافتی و سیاحتی مقامات اور پائیداری کے منفرد نمونے شامل کیے ہیں۔

اماراتی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ نوٹ آج سے لین دین کے لیے دستیاب ہو گا، نوٹ کی تیاری میں پولیمر کا استعمال کیا ہے، عام مادے سے زیادہ مضبوط اور پائیدار ہے۔ نوٹ میں ایک جانب ایکسپو دبئی میں ’تیرا‘ پویلین کی تصویر ہے، جو امارات کے وژن اور پائیدار ترقی میں اس کے بین الاقوامی کردار کو واضح کر رہی ہے۔

نوٹ کے دوسری جانب دبئی کے فیوچر میوزیم کی تصویر ہے، جو ماضی کو مستقبل سے جوڑنے والے فن تعمیر کا انوکھا شاہکار ہے۔ اس کےعلاوہ نوٹ کےعقبی حصے میں اماراتی ٹاورز اور برج خلیفہ ان میں سے ایک ہے، جسے 828 میٹر بلند ہونے کے باعث دنیا کا سب سے اونچا ٹاور ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll