پاکستان
العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی سماعت آج ہو گی
آئی جی اسلام آباد مناسب سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں

اسلام آباد: العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزاؤں کیخلاف سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل دو رکنی بینچ اپیلوں کی سماعت کرے گا، مسلم لیگ (ن) کے قائد اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج پیش ہوں گے، نواز شریف مری میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔
نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کیخلاف اپیلوں پر پیشی کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے قواعد و ضوابط سے متعلق سرکلر جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد مناسب سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔
پاکستان
کینیڈین سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ پاکستان منسوخ
ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کی برطانیہ اور یورپ کیلئے پروازیں بحال ہو جائیں گی

میڈیا ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹ کینیڈا کے وفد نے آج کراچی ایئرپورٹ پر پہنچنا تھا۔ ٹرانسپورٹ کینیڈین وفد نے ایئرپورٹس کی سیکیورٹی اور کینیڈا کی پروازوں کی جانچ کرنا تھی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کینیڈیا وفد آئندہ سال 2024 میں دورہ کرے گا۔اس سے قبل ایاسا کی جانب سے بحرانوں میں گھری پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا گیا ہے۔ آیاسا نے نجی ایئرلائن ایئر بلو اور چارٹر کارگو سروس ویژن ایئرکا بھی آڈٹ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کی برطانیہ اور یورپ کیلئے پروازیں بحال ہو جائیں گی۔
دنیا
اسرائیلی بمباری، ممتاز فلسطینی سائنسدان اہل خانہ سمیت شہید
ان کے گھر کو اسرائیلی طیاروں نے الفلوجہ میں بمباری کا نشانہ بنایا

غزہ پر اسرائیلی بمباری، ممتاز فلسطینی سائنسدان سفیان طائیح بھی اپنے اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے۔
ان کے گھر کو اسرائیلی طیاروں نے الفلوجہ میں بمباری کا نشانہ بنایا جو الفلوجہ نامی فلسطینی آبادی شمالی غزہ سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
سائنسدان سفیان طائیح کی شہادت کا اعلان غزہ میں اعلیٰ تعلیم کی وزارت نے بھی کیا ہے۔ وہ غزہ کی اسلامی یونیورسٹی کے صدر تھے اور طبیعات اور اطلاقی ریاضی کے محققین میں نمایاں تھے۔
اس سے پہلے کئی علما اور دوسرے شعبوں کے ممتاز پروفیشنلز بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ذرائع ابلاغ سے وابستہ درجنوں کارکنوں کے علاوہ انجینئیروں اور ڈاکٹروں کی بھی بڑی تعداد بھی شہداء میں شامل ہے۔
صحت
نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی بل گیٹس سے ملاقات
وفاقی وزیر ڈاکٹر ندیم جان نے دبئی میں COP-28 کانفرنس کے موقع پر ان سے ملاقات کی اور پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے اتوار کو بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر نے دبئی میں COP-28 کانفرنس کے موقع پر ان سے ملاقات کی اور پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر ندیم جان نے پاکستان میں جاری پولیو ویکسینیشن مہم کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے۔
ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پاکستان میں بچوں تک ویکسین کی 100% رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے بعد دیگر پروگراموں میں پولیو ورکرز کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ماں اور بچے کی صحت، غذائیت اور خاندانی منصوبہ بندی کے پروگراموں میں کارکنوں کی خدمات لینے کے لیے ایک جامع منصوبہ بنایا ہے۔ بل گیٹس نے وزیر صحت کے جامع منصوبے کی تعریف کی۔ ڈاکٹر ندیم جان نے پولیو کے خاتمے کے لیے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوپ 28 کانفرنس سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں ،انوارلحق کاکڑ
-
علاقائی 2 دن پہلے
کل بروز ہفتہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے، کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ
-
تجارت 2 دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان شرائط طے پا گئیں
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کوشکست دے دی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے ملاقات