دنیا
اسرائیل پر دبائو کے لیے تمام ممالک کو ایک ہونا پڑے گا، ترک وزیر خارجہ
خطے میں مستقل امن کے لیے ہمیں مل کر کوششیں کرنا ہوگی
انقرہ: ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہےکہ اسرائیل پر دبائو کے لیے تمام ممالک کو یک آواز ہونا پڑے گا۔
ترک خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ نے ترک پارلیمان کے منصوبہ بندی و بجٹ کمیشن سے خطاب کے دوران کہا کہ اب تک 12 ہزار فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں،مساجد کی شہادت ہمیں کسی طور قبول نہیں ہے۔
خطے میں مستقل امن کے لیے ہمیں مل کر کوششیں کرنا ہوگی، میرا خیال کہ اسرائیل پر دباو ڈالنے کے لیے علاقائی ممالک کو یک آواز ہونا پڑے گا۔
پاکستان
کوئی بھی صوبائی حکومت پی آئی اے خریدنا چاہے تو خرید سکتی ہے،عبد العلیم خان
میری ذمہ داری پی آئی اے کو بیچنے کی ہے ٹھیک کرنے کی نہیں ، عبدالعلیم خان
لاہور میں وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلف اٹھانے سے 6 ماہ پہلے ہی پی آئی اے کی نجکاری کا فریم ورک بن چکا تھا اور 830 ارب خسارہ تھا، میں آکر فریم ورک میں تبدیلی نہیں کرسکتا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی آئی اے کو ٹھیک کرنا یا چلانا میری ذمہ داری نہیں ہے،بلکہ میرا کام اس کی نجکاری کرنا ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کیا پی آئی اے کا یہ حال میں نے کیا ہے؟ مجھ پر بات کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، انہوں نے کہا کہ بات کرنے والوں نے ذمہ داری پوری کی ہوتی تو مجھ تک معاملہ نہ آتا، مجھ سے پہلے بھی 25 وزیر رہے ہیں۔
عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے ساتھ جس نے جو کیا وہ اپنے گریبان میں جھانکے، کون سی ایسی پارٹی ہے جس نے پی آئی اے کو ڈبویا نہ ہو، ہر ایک نے اپنے اپنے دور میں حصہ ڈالا کسی نے کم اور کسی نے زیادہ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے ایک قومی اثاثہ ہے اور میں اس کو اونے پونے داموں نہیں بیچ سکتا، مجھے کاروبار کرنا آتا ہے، میں لکھے ہوئے قانون سے نہیں ہٹ سکتا، مجھے اپنی ذمہ داریوں کااحساس ہے۔
وفاقی وزیر نے اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہا اگر کوئی صوبائی حکومت قومی ائیر لائن کو خریدنا چاہتی ہے تو یہ اچھی بات ہے،تمام صوبائی حکومتیں ملکر پی آئی اے خریدنا چاہئیں تو بھی ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ دنوں اس کی بولی ناکام ہونے کے بعد پہلے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پی آئی اے خریدنے کا عندیہ ظاہر کیا گیا جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کا یہ اہم بیان سامنے آیا کہ ان کی قومی ایئر لائن خریداری کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بات چیت ہوئی ہے۔
تاہم اس حوالے سے سنئیر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت پی آئی اے کو خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔
علاقائی
سرگودھا: موٹروے پر ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق
حادثہ بھیرہ انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں وین ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی
سرگودھا موٹروے ایم ٹو پر وین کا ٹائر برسٹ ہونے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ سرگودھا کےعلاقے بھیرہ میں انٹر چینج کے قریب پیش آیا جہاں ایک مسافر وین حادثے کا شکار ہوئی، حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔
موٹروے پولیس کے مطابق زخمیوں کو ٹی ایچ کیو بھیرہ اور بھلوال منتقل کر دیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ وین کا پچھلا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ وین تبلیغی مرکز رائیونڈ سے دیر بالا کی جانب جا رہی تھی اور وین میں مجموعی طور پر 15 مسافر موجود تھے۔
پاکستان
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے آج اجلاس ، اہم قانون سازی متوقع
اجلاس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل اور ججز کی تعداد بڑھانے کا بل منظور کرائے جانے کا امکان ہے
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس آج ہوں گے، جس میں اہم قانون سازی متوقع ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت آج شام 4 بجے ہوگا، جس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل اور ججز کی تعداد بڑھانے کا بل منظور کرائے جانے کا امکان ہے۔
ایجنڈے کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس ایوان میں پیش ہوگا، پریکٹس اینڈ پروسیجر بل میں سیکشن ٹو، ایکٹ سترہ میں ترمیم کی گئی ہے، ہر مقدمہ چیف جسٹس کی زیر نگرانی مخصوص بینچ کے سامنے پیش ہوگا۔
رول آف لا انڈیکس میں پاکستان کا 129 واں نمبر آنے کا توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا، صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اس کے علاوہ ایجنڈے میں عالیہ کامران کا پی آئی اے کے طیاروں کو گراؤنڈ کیے جانے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے جبکہ وقفہ سوالات اور نکتہ اعتراض بھی ایجنڈے میں موجود ہے۔
دوسری جانب سینیٹ اجلاس کے لیے 39 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق آج کے اجلاس میں 3 نئے بل ایوان میں پیش کئے جائیں گے جبکہ 11 بلوں کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹس اور منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
حکومت کی جانب سے تمام اراکین پارلیمنٹ کو ایوانوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر بڑا الزام عائد کردیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
تفریح ایک دن پہلے
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کا نام چانسلر لسٹ میں کیو نہیں ؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا
-
تفریح ایک دن پہلے
بالی وڈ کنگ خان نے زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟