Advertisement

اسرائیل نےجنوبی افریقہ سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

جنوبی افریقہ میں اسرائیلی سفارت خانے کو بند کرنے کے لیے پارلیمانی تحریک کی حمایت کرے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر نومبر 21 2023، 6:01 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل نےجنوبی افریقہ سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

تل ابیب: غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر جنوبی افریقہ کی جانب سےاسرائیلی سفارتخانے کو بند کرنے کی حمایت سے متعلق بیان کے بعد اسرائیل نے مشاورت کے لیے اپنا سفیر جنوبی افریقہ سے واپس بلا لیا۔

برطانوی خبر رساں اداررے رائٹرز کے مطابق جنوبی افریقہ کی حکمران جماعت افریقن نیشنل کانگریس (اے این سی) نے جمعرات کو بیان میں کہا تھا کہ وہ جنوبی افریقہ میں اسرائیلی سفارت خانے کو بند کرنے کے لیے پارلیمانی تحریک کی حمایت کرے گی۔

 

Advertisement