تجارت

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 5 روپے کمی

انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 21st 2023, 2:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 5 روپے کمی

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں برائلر مرغی کا گوشت سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں زندہ مرغی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے اور اس کا ہول سیل ریٹ 328 روپے فی کلو ہوگیا ہے جب کہ زندہ برائلر کی پرچون قیمت 341 روپے ہے۔

مرغی کے گوشت میں 5 روپے کمی کے بعد قیمت 494 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ افغانستان نے پاکستان سے برائلر گوشت کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے جس سے پاکستانی پولٹری انڈسٹری میں تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ افغانستان پاکستان سے پولٹری مصنوعات کا بڑا درآمد کنندہ تھا۔