جی این این سوشل

پاکستان

نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ آمد

ہم مستقبل میں باہمی تعاون اور ایڈجسمنٹ کے ساتھ مل کر چلیں گے، مولانا فضل الرحمان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نواز شریف کی  مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ آمد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ دونوں کے درمیان سیاسی معاملات، انتخابات، فلسطین اور دیگر موضوعات پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے بعد فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف تعزیت کرنے آئے تھے، ہم نے مل کر لمبی جدوجہد کی ہے، ہم پالیسی مل کر بناتے تھے، پچھلی ناجائز حکومت کے خلاف بھی ہم اکٹھے رہے ، یہ ہم نے طے کیا ہے کہ ہم مستقبل میں باہمی تعاون اور ایڈجسمنٹ کے ساتھ مل کر چلنا چاہیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی کو اس کے پارٹی حق سے محروم نہیں رکھنا چاہیے، باہمی اختلاف مل کے لیے بہتر نہیں ہے، ماضی میں ہم نے بہت کچھ سنا ہے، بزرگ اور بچے کی سوچ میں فرق ہوتا ہے، ایک الیکشن تسلیم نہیں ہوا، متنازع ہو گیا۔

انہوں ںے کہا کہ الیکشن کمیشن تک ہمارا پیغام پہنچ گیا ہے، میری گفتگو کا مطلب قانون کو ہاتھ میں لینا نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک کو اچھی معیشت دیں، پی ٹی آئی میری نظر میں پارٹی ہی نہیں ہے۔

فلسطین کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے اول دن سے ہمارا موقف ہے، ہم اسے آگے لے کر جانا چاہتے ہیں جس طرح سے اسٹیٹ کی حمایت ہے فلسطین کے ساتھ ہیں، غزہ کے بچوں پر جس طرح سے ظلم ہو رہا ہے، خواتین کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں، کھانے پینے کی اشیا کا مسئلہ ہے ایسے موقع پر ادھر غذا پہنچنی چاہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ دو اسٹیٹ کا تصور اب ختم ہو جانا چاہیے ہم اگلے جمعہ کو پھر سے یوم فلسطین منائیں گے، قائداعظم نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا۔

دنیا

سیکرٹری اقوام متحدہ کا فلسطین میں مستقل بنیادوں پر جنگ بندی پر زور

اسرائیل نے غزہ پٹی کے محاصرے سے فلسطین میں معاشی ، خوراک ، بجلی ، پانی کا بحران پیدا کر دیا جس کے بعد ہزاروں فلسطینی بے گھر ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکرٹری اقوام متحدہ کا فلسطین میں مستقل بنیادوں پر جنگ بندی پر زور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی معاہدے کی بجائے مکمل جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو دی جانے والی امداد سترہ لاکھ بے گھر افراد کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے جس کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ انسانی بحران سنگین صورت اختیار کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ پٹی کے محاصرے سے فلسطین میں معاشی ، خوراک ، بجلی ، پانی کا بحران پیدا کر دیا جس کے بعد ہزاروں فلسطینی بے گھر ہو گئے ۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ غزہ کی جانب جانے والی امدادی گاڑیوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا جائے گا ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پرالقادر ٹرسٹ ڈیڈ کو پبلک کرنے کا فیصلہ

القادر ٹرسٹ کو بھی شوکت خانم کی طرز پر چلایا جا رہا ہے، اس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کردارنہیں، وکیل انتظار پنجوتھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پرالقادر ٹرسٹ ڈیڈ کو پبلک کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے وکیل انتظارپنجوتھا کا کہنا ہے کہ القادرٹرسٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کردارنہیں، عمران خان کی ہدایت پرالقادر ٹرسٹ ڈیڈ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےپی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کو بھی شوکت خانم کی طرز پر چلایا جا رہا ہے، اس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کردارنہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر القادر ٹرسٹ ڈیڈ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انتظارپنجوتھا نے کہا کہ القادرٹرسٹ کی زمین ذاتی فائدے کیلئے نہیں تھی، یہ ٹرسٹ دینی وسائسنی تعلیمات کیلئےقائم کیا گیا، یہ ادارے اس لئے ہیں کہ غریب افراد کو دینی و سائنسی تعلیمات ایک چھت تلے ملے، ٹرسٹ ڈیڈ میں واضح لکھا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی یا ان کی اہلیہ کوئی مالی فائدہ نہیں لے سکتے، جھوٹے کیسز صرف اور صرف ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈ کا کلاز 10 جس کے بارے میں سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ ٹرسٹ سے عمران خان یا ان کی اہلیہ کسی بھی قسم کی تنخواہ یا دوسری مراعات حاصل نہیں کر سکتے،یہی وجہ سے کہ آج تک نیب کی تفتیش میں یہ بات ثابت نہیں ہوئی کہ عمران خان یا ان کی اہلیہ یا ان کے رشتہ داروں نے ٹرسٹ سے کسی قسم کاکوئی فائدہ لیا ہو۔

پی ٹی آئی کے وکیل انتظارپنجوتھا نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کی بنیاد ذاتی فائدے کیلئے نہیں تھی، اس ٹرسٹ کے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دونوں ٹرسٹیز ہیں۔بشریٰ بی بی کا کردارصرف بطور ٹرسٹی کا ہے، القادر ٹرسٹ کو اس کا بورڈ چلاتا ہے، اس میں کسی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، ادارہ چلانے کیلئے جو بھی فیصلے ہوتے ہیں وہ بورڈ کرتا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نواز شریف تو شہ خانہ کیس میں شامل تفتیش

پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ابھی بیان دیکھیں گے اور پھر اس پر مزید کارروائی ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نواز شریف تو شہ خانہ کیس میں شامل تفتیش

توشہ خانہ ریفرنس  میں آصف زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی ، نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح،ارشد تبریز، نیب پراسیکیوٹرعرفان بھولا اور سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے ۔

نواز شریف کے پلیڈر رانا عرفان بھی عدالت میں پیش ہوکر شامل تفتیش ہوگئے ہیں، وکیل صفائی کاکہنا تھا  کہ سوالات دے دیے گئے ہیں، سوالات کے جوابات بھی فراہم کردیے گئے ہیں، جواب جمع ہوگیا تفتیشی نے بتادیا ۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جواب جمع ہوگیاہے، مزید کاروائی ہوگی، اس کے لیے تھوڑا وقت دیاجائے۔

وکیل  نے عدالت میں کہا کہ 2019ء  میں سوالنامہ تیارکیا، میاں صاحب علیل تھے، فراہم نہ کیاجاسکا۔ جو ریفرنس تیار کیا، جو گاڑی لکھی اس کی واپسی کے لیے کوئی ریکارڈ نہیں۔ کوئی دستاویز موجود نہیں کہ نوازشریف نے کوئی بھی گاڑی مانگی ہو۔

عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ اب اس پر کیا کریں گے؟، جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ابھی بیان دیکھیں گے اور پھر اس پر مزید کارروائی ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll