عازمین حج کےلئے مکہ روٹ انیشیٹو کو آئندہ سال کراچی تک پھیلایا جائے گا، نگران وزیر مذہبی امور
حکومت ہوائی جہاز کے کرایے کو کم کرنے کے لیے ایئر لائنز کے ساتھ بھی بات چیت کر رہی ہے، انیق احمد


پاکستان کے مذہبی امور کے نگران وزیر انیق احمد نے کہا ہے کہ حکومت عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے مکہ روٹ انیشیٹو کو آئندہ سال کراچی تک پھیلایا جائے گا۔ یہ اقدام سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والے عازمین کو اپنے آبائی ممالک کے ہوائی اڈوں سے سعودی عرب میں داخل ہونے کے لیے تمام امیگریشن ضروریات سے گزرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔یہ سہولت پہلے اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہی میسر تھی۔
بینکرز کی حج پورٹل کیلئے تربیت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انیق احمد کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان بھر کے دیگر بڑے ہوائی اڈوں پر بھی اس سہولت کومتعارف کروانا چاہتی جس سے عازمین حج کو مزید سہولیات میسر ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ حج کے لیے مناسب انتظامات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت کی کوششوں سے حج کی لاگت کو 2023 کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے کم کر کے اگلے سال 10لاکھ 75 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے حاضرین کو آگاہ کیا کہ حکومت ہوائی جہاز کے کرایے کو کم کرنے کے لیے ایئر لائنز کے ساتھ بھی بات چیت کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی ٹکٹ کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں متعلقہ رقم حجاج کرام کے کھاتوں میں منتقل کر دی جائے گی۔ حکومت عازمین کے لیے ایک اسمارٹ فون ایپ بھی متعارف کرائے گی جو ان کی حج درخواستیں داخل کرنے سے لے کر وطن واپسی تک مختلف مراحل پر ان کی مدد کرے گی۔
وزارت حج مختلف اشیا کے علاوہ QR کوڈ کے نشان والے سوٹ کیس بھی فراہم کرے گی۔ پاکستان کے پرچم سے مزین ہیڈ سکارف بھی خواتین عازمین کو تقسیم کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ حکومت نے حج پالیسی 2024 کا اعلان کردیا ہے اور 27 نومبر سے 12 دسمبر تک عازمین حج سے درخواستیں وصول کرنے کا منصوبہ بنایا۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago





