پاکستان
190 ملین پاؤنڈ کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روزہ توسیع
عدالت نے بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیسز میں عبوری ضمانت میں 8 روز کی توسیع کر دی

190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں دو روزہ توسیع کردی گئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دوران سماعت عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیسز میں عبوری ضمانت میں 8 روز کی توسیع کر دی۔
نیب کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کے 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین سے مزید دو روز تفتیش کی اجازت دے دی، نیب ٹیم میں مظفرعباسی، عرفان اللہ، عمرندیم، محسن ہارون، آصف منیر، وقارالحسن اور بیرسٹر اویس ارشاد شامل تھے۔
عدالت نے توشہ خانہ کیس میں ہائیکورٹ سے بحال درخواست ضمانت میں بھی 29 نومبر تک سماعت ملتوی کر دی۔
پاکستان
پاکستان تحریک انصاف کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط
پارٹی کی سیاسی تشہیر، اغواء اور گمشدگیوں کے خلاف چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی

پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ دیا، خط میں پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کا حوالہ بھی دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خط میں پارٹی کی سیاسی تشہیر، اغواء اور گمشدگیوں کے خلاف چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ خط میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس وفاق اور صوبوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کی ہدایت کریں۔
خط میں کہا گیا ہےکہ تحریک انصاف کو کسی بھی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے، تحریک انصاف کو آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جارہی لہٰذا الیکشن کمیشن کوپابند کیا جائےکہ وہ پی ٹی آئی کوبرابری کی سطح پرمہم چلانے میں کردارادا کرے۔
خط میں مزید کہا گیا ہےکہ تحریک انصاف کے ورکرز اور رہنماؤں پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں، صحافیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، عدلیہ کے احکامات کے باوجود رہنماؤں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔
خط یہ بھی کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاسی وابستگی تبدیل کرائی جارہی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی زبردستی پریس کانفرنس کروائی جارہی ہے۔
دنیا
مقبوضہ بیت المقدس میں بس سٹاپ پر فائرنگ سے 3 اسرائیلی ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں 73 سالہ جج ربی ایلیملیک وزرمین بھی شامل ہے جو اشدود کی مذہبی عدالت میں تعینات تھے

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بس اسٹاپ پر فائرنگ سے تین اسرائیلی ہلاک ہو گئے اور 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 4 کی حالت نازک ہے، جب کہ فائرنگ کرنے والے 2 مشتبہ افراد بھی مارے گئے ہیں۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں ایک کار سے اترنے والے دو افراد کو بس اسٹاپ پر کھڑے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔سرائیلی پولیس کا کہنا ہے دونوں مشتبہ حملہ آور ڈیوٹی سے گھر جانے والے پولیس اہلکاروں اور وہاں موجود ایک مسلح راہگیر کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔
BREAKING:
— Visegrád 24 (@visegrad24) November 30, 2023
Terrorist attack in Jerusalem.
2 Israelis waiting at a bus stop killed by 2 shooters.
5 in critical condition.
The terrorists were quickly killed by 2 armed off duty Israeli soldiers and one armed civilian driving past. pic.twitter.com/UCKNvZBQRQ
مرنے والوں میں 73 سالہ جج ربی ایلیملیک وزرمین بھی شامل ہے جو اشدود کی مذہبی عدالت میں تعینات تھے، جب کہ باقی دونوں خواتین ہیں، جن میں ایک 60 سالہ پرنسپل چنا افرگن شامل ہیں۔
پاکستان
وزیر اعلٰی بلوچستان پیپلزپارٹی کا جیالہ ہو گا ،بلاول بھٹو کا جلسے سے خطاب
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں کو سرپرائز دے گی

کوئٹہ : کوئٹہ میں 56 ویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان کا وزیر اعلی پیپلز پارٹی کا جیالہ ہی ہو گا ۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ اس بلوچستان میں جتنے ذخائر ہیں سب یہاں کی عوام کیلئے ہیں کوئی ان کو ان سے چھین نہیں سکتا ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی چارٹر آف ڈیموکریسی لے کر آئے گی ، انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے سیاست کی بجائے قوم کی خدمت کی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں کو سرپرائز دے گی ۔
کہا کہ ہم اکثریت سے انتخابات جیتیں گے جیالے جشن کیلئے تیار رہیں ۔
-
تجارت 2 دن پہلے
موبائل فونز کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ
-
دنیا 2 دن پہلے
کرسٹوفر لکسن، نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم بن گئے
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان تحریک انصاف کاانٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف ایون فیلڈ ریفرنس میں بری
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
قزاخستان کے شہر الماتے کے ہاسٹل میں آتشزدگی سے 13 افرادجاں بحق ،2زخمی
-
تفریح 2 دن پہلے
عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو بھی وائرل
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے، بیرسٹرعلی ظفر
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ