پرانے سیاستدان سیاسی کی بجائے ذاتی دشمنی پر اتر آئے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور کے سیاستدان کا مسئلہ ہے کہ نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے، پرانے سیاستدان سیاسی کی بجائے ذاتی دشمنی پر اتر آئے ہیں۔ پرانی سیاست سے جان چھڑا کر نئی سیاست لانی ہو گی۔
اپردیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہمارے کونشنز کا سلسلہ چل رہا تھا، ہم نے کنونشن ایبٹ آباد سے شروع کیا تھا، میں دیر کے عوام، بزرگوں کا شکریہ اور سلام پیش کرتا ہوں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پرانی سیاست سے جان چھڑا کر نئی سیاست لانا ہوگی، بزرگ سیاستدانوں نے ہر چیز کو اناء کا مسئلہ بنا رکھا ہے، پنجاب کے سیاستدانوں کی سیاست یہ ہے کہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے، بزرگوں کی نفرت کی سیاست نقصان دہ ہے، تقسیم اور نفرت کی سیاست ختم کرنا ہوگی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ معلوم نہیں کہ بزرگ سیاستدانوں کے ارادے کیا ہیں؟ وہ خود کام کرتے ہیں نہ کسی اور کو کام کرنے دیتے ہیں، سیاسی جماعتوں کا ارادہ ہے کہ 18ویں ترمیم تبدیل کریں، وہ الیکشن جیتیں گے نہ انہیں دو تہائی اکثریت ملے گی، عوام نے مہنگائی لیگ کا اصل چہرہ بھی دیکھ لیا، عوام نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بھی دیکھ لیا ہے۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اسٹیبلشمنٹ کے بیان کا خیرمقدم کیا تھا، اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا اب ہم سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے، ہمیں موقع ملا تو پاکستان کی قسمت بدل دیں گے، مزدور کارڈ کو ملک بھر میں متعارف کرائیں گے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ دوسری جماعتوں کا مقصد حکومت میں آکر اپنا حساب پورا کرنا ہے، ن لیگ حکومت میں آکر اپنا ذاتی حساب لے گی، چیئرمین پی ٹی آئی آج کل جیل میں ہیں، نظر نہیں آرہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو موقع ملے گا، خدانخواستہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی کو موقع ملا تو وہ بھی ذاتی حساب لیں گے۔
چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ شیر تو بلی نکلا، اب آپ کو پیپلزپارٹی کو موقع دینا ہوگا، ان لوگوں کو گھر بٹھانا ہے جو دو دو بار وزیراعظم بن چکے ہیں۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 10 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 10 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 10 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 10 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل



