پاکستان
انوارلحق کاکڑ کی سعودی سفیر سے ملاقات
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواب بن سعید احمد المالکی نے بھی اسلام آباد میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں نگران وزیراعظم نے عرب اور اسلامی ممالک میں تاریخی اتفاق رائے پیدا کرنے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے کردار کی تعریف کی ہے۔
وزیر اعظم نے غزہ کی صورتحال پر مشاورت کیلئے رواں ماہ اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی سربراہ اجلاس کی میزبانی کرنے پر سعودی قیادت کو سراہا۔
انوارالحق کاکڑ نے غزہ میں تشدد کے خاتمے اور نہتے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کے ظلم و بربریت کو روکنے کی غرض سے سفارتی کوششوں کیلئے پاکستان کی حمایت کااعادہ کیا۔
پاکستان
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے چیف اومبڈس سمین سومسک سوان سے ملاقات
گورنر سندھ نے کہا کہ محتسب کا ادارہ سرکاری محکموں کے خلاف عوام کی شکایات کا ایک اہم فورم ہے

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے چیف اومبڈسمین اور انٹرنیشنل اومبڈسمین انسٹیٹیوٹ ایشیا ریجن کے صدر سومسک سوان سوجریت نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ان کی اہلیہ اور تھائی لینڈ کے صوبے ریونگ کی صدر ریڈ کراس چیپٹر مسز نیپا بھی ہمراہ تھیں۔ ملاقات میں صوبائی محتسب اعجاز علی خان اور صوبائی محتسب کی مشیر ریحانہ میمن بھی موجود تھی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ محتسب کا ادارہ سرکاری محکموں کے خلاف عوام کی شکایات کا ایک اہم فورم ہے، محتسب کے ادارے سے بغیر کسی معاوضے کے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ محتسب کے دونوں اداروں میں وفودکے تبادلے کے ذریعے افسران کی صلاحیتوں کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہائوس میں بھی لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے امید کی گھنٹی لگائی گئی ہے، بیل آف ہوپ کو 24 گھنٹے اور ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا ہے۔ بعد ازاں تھائی لینڈ کے محتسب نے گورنر سندھ کے ہمراہ امید کی گھنٹی بجائی، انہوں نے قائد روم کا دورہ کیا اور طاقتور پاکستان کے راشن بیگز کا معائنہ بھی کیا۔
جرم
طالبا ت کی بس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی طالبہ سے کوئی ذاتی رنجش ثابت نہیں ہوئی

لاہور : لاہور کے علاقے سندر میں طالبات کی بس پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
سندر سے مری کی جانب جانے والی گاڑی پر ملزمان نے فا ئرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق ہو گئ تھی جبکہ باقی زخمی ہو گئیں تھیں زخمیوں کو لاہور جنرل اسپتال پہنچایا گیا تھا ۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی طالبہ سے کوئی ذاتی رنجش ثابت نہیں ہوئی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔
کالج طالبات کی بس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار#GNN #GNN_Updates #NewsUpdates #BreakingNews pic.twitter.com/9AJuVONiV1
— GNN (@gnnhdofficial) December 1, 2023
ملزمان نے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کرایہ پر حاصل کی ہوئی تھی ، پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق پتو کی سے ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
پاکستان
بھارت کشمیر یو ں کے حقوق کا دبانے کیلئے دہشت گردی بند کر ے ،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ زہرہ بلوچ نے رپورٹس کے حوالہ سے بتایا کہ ان کی گرفتاری بھارت کے بدنام زمانہ انسداد دہشت گردی قانون کے تحت عمل میں آئی ہے

پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقہ میں حکام کشمیریوں کے ساتھ سخت غیر انسانی سلوک جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ چند روز قبل ضلع گاندربل میں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سات کشمیری طلباءکو کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف جیت کا جشن منانے پر گرفتار کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے رپورٹس کے حوالہ سے بتایا کہ ان کی گرفتاری بھارت کے بدنام زمانہ انسداد دہشت گردی قانون کے تحت عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چونکا دینے والی بات ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران ایک کرکٹ ٹیم کو خوش کرنا جس کا میزبان بھارت تھا کو بھارت میں دہشت گردی کی کارروائی تصور کیا جاتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام بھارت کے انسداد دہشت گردی کے قوانین کے غلط استعمال اور دہشت گردی کے الزامات کے غلط اطلاق کا واضح مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی طریقہ کار کا ایک گروپ پہلے ہی اس بات پر زور دے چکا ہے کہ بھارت کا انسداد دہشت گردی قوانین کا فریم ورک غلط استعمال کے لئے بنایا گیا ہے۔
ترجمان نے امید ظاہر کی ان طلباء کو رہا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ بھارت کو ان سخت قوانین کو منسوخ کرنا چاہئے اور اپنے غیرقانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اختلاف رائے کو دبانے کے لئے دہشت گردی کا استعمال بند کرنا چاہئے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
بھارت ، لاگت میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں اثر انداز
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے، بیرسٹرعلی ظفر
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کے سفارت کار سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کرگئے
-
تجارت ایک دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
اٹک، جنڈ میں ہائی ایس کی فورڈلوڈر کو ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ، 11 مسافر زخمی
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار