کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کالاکوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کی


غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع راجوری میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کالاکوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔
بھارتی پولیس نے آج سرینگر کے علاقے بمنہ میں تلاشی کارروائی کے دوران ممتاز احمد لون اور جہانگیر احمدنامی دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔دریں اثنا نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے کشمیری ملازمین کے خلاف جاری مہم میں آج مزید چار سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا۔ اگست 2019 میں مودی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد برطرفی کے عمل کو تیز کیا گیا۔
اب تک جدوجہد آزادی سے وابستگی کی بنیاد پر قابض حکام سینکڑوں ملازمین کو برطرف کر چکے ہیں۔ادھرواشنگٹن میں منعقدہ ایک اجلاس میں کشمیری تارکین وطن کے رہنمائوں نے جموں و کشمیرمیں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے مودی حکومت کے منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مضبوط پالیسی تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اجلاس کی میزبانی آزاد جموں وکشمیر کے صدر کے مشیر سردار ظریف خان نے کی اور اس کی صدارت معروف کمیونٹی رہنما شفیع خان نے کی۔ ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے استعماری حکمرانوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے عوام کو اپنی بقا کے خطرے کا سامنا ہے۔
کنگنا رناوت کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا
- 8 منٹ قبل

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ ، آپریشن میں زخمی ہونے والوں کی عیادت
- 11 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو جاری، سلسلہ 20 مئی تک جاری رہنے کی پیشگوئی
- 16 منٹ قبل

یو اے ای اور امریکا کے درمیان آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیمپس کے پہلے مرحلے کا آغاز
- ایک گھنٹہ قبل

نریندر مودی کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سابق بھارتی فوجی کے دھماکہ خیز انکشافات
- 2 گھنٹے قبل

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان نے عوام کو مایوس کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

حکومت کا معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھرمیں آج یو م تشکر منانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان نے امریکہ کو زیروٹیرف پر دوطرفہ تجارت کی پیشکش کر دی
- 13 گھنٹے قبل

امریکی تجزیہ کار نے پاکستان کا طیارہ مار گرانے کا بھارتی دعویٰ بکواس قرار دے دیا
- 11 گھنٹے قبل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کوانڈیااسرائیل گٹھ جوڑ سے بھی باخبر رہنا ہو گا ،فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل