عدالت نے نیب کو آئندہ تاریخ تک تفتیش ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

.jpg&w=3840&q=75)
190 ملین پاؤنڈ کیس، احتساب عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب مظفرعباسی اور عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔
نیب کی جانب سے عمران خان سے مزید تفیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا مزید 4 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ عدالت نے عمران خان کو پیر 27 نومبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
عدالت نے نیب کو چیئرمین پی ٹی آئی سے مزید 4 روز تک اڈیالہ جیل میں تفتیش کی اجازت بھی دے دی۔ عدالت نے نیب کو آئندہ تاریخ تک تفتیش ہر صورت مکمل کرنے کا حکم بھی دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جائے۔
گزشتہ روز نیب ٹیم القادر ٹرسٹ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرنے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ نیب کی ٹیم 6 گھنٹے اڈیالہ جیل میں موجود رہی اور عمران خان سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم کہ القادر کیس کا تو ابھی تک چالان ہی پیش نہیں کیا گیا، ابھی تو تفتیش چل رہی ہے۔ ہم یقینا اس کو چیلنج کریں گے کہ جیل ٹرائل انصاف کی نفی ہے اور انصاف کا قتل ہے

بلوچستان کی ترقی ملک کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف
- 3 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت نے دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک دفعہ پھر توسیع کر دی
- 2 گھنٹے قبل

معروف امریکی جریدے فارن پالیسی نے پاکستان کو "خطے کا سفارتی فاتح" قرار دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 36 منٹ قبل
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 3 گھنٹے قبل

کوئٹہ: پولیس پارٹی پرمسلح افراد کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں تین ملزمان مارے گئے
- ایک گھنٹہ قبل

برطانوی پاکستانی ماہرِ تعلیم سید زین عباس کا عالمی اعزاز، تعلیمی خدمات پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری
- 3 گھنٹے قبل

دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے،آئی ایس پی آر
- 4 گھنٹے قبل

راولپنڈی :ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ،مزید 19 نئے کیسز رپورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

لندن میں آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کردی جائیں گی ،مگر کیوں؟
- 17 منٹ قبل
.webp&w=3840&q=75)
مسلسل پانچ دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

مہنگے ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی، سبزی و فروٹ کی قیمتیں بے لگام
- 2 گھنٹے قبل












