آئندہ 3 برس میں آئی ٹی ایکسپورٹ کے حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھا یا جائے گا، نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف


نگران وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافے کی حکمت عملی کا اعلان کردیا جس کے تحت آئندہ 3 برس میں آئی ٹی ایکسپورٹ کے حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھا یا جائے گا۔
اسٹریٹجی رپورٹ کے اجراء کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر واحد شعبہ ہے جو پاکستان کی معیشت کے استحکام میں مرکزی کردار ادا کرسکتا ہے، اس سیکٹر کو فعال کرنے اور محکمانہ رکاوٹیں دور کرنے میں ایس آئی ایف سی کا مرکزی کردار ہے، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کا فورم پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کیلئے راہیں ہموار کررہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رپورٹ آکسفورڈ یونیورسٹی اور پرائس واٹر ہاؤس کُوپر کے اشتراک سے تیار کروائی گئی اور اس حکمت عملی میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور آئی ٹی ایسوسی ایشن کا مرکزی کردار ہوگا۔ڈاکٹر عمر سیف نے آئی ٹی برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آئی ٹی ایکسپورٹ 2 ارب 60 کروڑ ڈالر ہے ہم موجودہ آئی ٹی ورک فورس میں مزید 2 لاکھ ہنرمندوں کا اضافہ کریں گے جس سے ایکسپورٹ 5 ارب ڈالرز تک بڑھے گی،
ای روزگار اسکیم کے تحت 10 ہزار فری لانسنگ سینٹرز کے قیام سے 3 ارب ڈالرز کی رقم اکا اضافہ ہوگا اسی طرح آئی ٹی کمپنیوں کو ڈالرز رکھنے کی اجازت دینے سے ایکسپورٹ میں ایک ارب ڈالرز اضافہ ہوگا، جبکہ پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کے قیام سے آئی ٹی ایکسپورٹ کے مجموعی حجم میں مزید 1 ارب ڈالرز اضافہ اسے 10 ارب ڈالرز کا ہدف پورا کرنے میں معاون ہوگا۔
انھوں نے اس رپورٹ کی تیاری میں پاشا اور انڈسٹری کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس حکمت عملی کے تحت انڈسٹری کا مکمل تعاون وزارت آئی ٹی کو حاصل ہوگا اور ہم بھی توقع رکھتے ہیں کہ آئی ٹی سیکٹر کے حوالے سے مراعات اور سہولیات کی فراہمی میں ایسا ہی تعاون ہمیں فراہم ہوتا رہے گا۔

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل




