پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
پولیس اسد قیصر کو لے کر چارسدہ روانہ ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رہائی کے بعد دوبارہ صوابی جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا، پولیس پی ٹی آئی کے رہنما کو لے کر چارسدہ روانہ ہوگئی۔
قبل ازیں رہنما اینٹی کرپشن عدالت کے جج بابر علی خان نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
فیصلہ عوام نے کرنا ہے!
— PTI (@PTIofficial) November 23, 2023
اسد قیصر کا ویڈیو پیغام#ووٹ_سے_لیں_گے_انتقام pic.twitter.com/aEDfT3X79g
اس سے قبل بھی سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو 3 نومبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے، اور وہ اس وقت بھی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
گرفتاری کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نہ تو ہم گھبرائیں ہیں اور نہ ہی پیچھے ہٹے گے، ہم قانون اور آئین کی بالادستی کےلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور انے کارکنوں سے بھی کہا ہے کہ آپ نے اپنی جدوجہد پر امن طریقے سے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کرنی ہے۔

چینوٹ: بس اور مسافر وین میں تصادم سے 5افراد جاں بحق،12زخمی
- 13 گھنٹے قبل

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے جدہ میں ملاقات، پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
- 15 گھنٹے قبل

پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان ،100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

روس اور یوکرین کے درمیان 175 جنگی قیدیوں کا تبادلہ
- 3 گھنٹے قبل

امریکی محکمہ خارجہ کی ملک میں داخلے پر پابندی کے لیے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید
- 3 گھنٹے قبل

رمضان المبارک کے تیسرے عشرےکا آغاز، مسلمانوں نے مقبوضہ بیت المقدس کا رُخ کرلیا
- 3 گھنٹے قبل

امریکا کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پرکسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار
- 3 گھنٹے قبل

یوم پاکستان کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے خصوصی نغمے کا ٹیزر جاری کر دیا
- 13 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ان عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے،صدر مملکت
- 15 گھنٹے قبل

بنوں میں پولیس چوکی پر کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار
- ایک گھنٹہ قبل