آئندہ ہفتے اچھی خبریں ملیں گی، اربوں کی سرمایہ کاری آئے گی، نگران وزیر اعظم
اداروں سے منافع نہیں کما سکتے تو ملک ترقی نہیں کر سکتا، انوار الحق کاکڑ


نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے اچھی خبریں ملیں گی، نہ صرف خطے بلکہ باہر سے بھی اربوں روپے کی سرمایہ کاری لائیں گے۔
ایک تقریب سے خطاب میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت نجکاری پر توجہ دے رہی ہے، ہم پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری پر فوکس کیے ہوئے ہیں، یہ ہماری پہلی ترجیح ہے۔ اگر اداروں سے منافع نہیں کما سکتے تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے 10 سال میں 10 لاکھ نرسز کو تربیت دینے کا پروگرام ہے، گزشتہ 5 سے 6 دہائیوں میں لوگ یورپ گئے اور وہیں سیٹل ہوگئے، البتہ انسانی وسائل کی ترقی کے لئے بھی کام جاری ہے۔ آئندہ ہفتے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق اچھی خبریں ملیں گی، ہم نا صرف خطے بلکہ بیرون دنیا سے بھی سرمایہ کاری لا رہے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری پالیسی میں اصلاحات کیے جا رہے ہیں جب کہ حکومتی اخراجات میں کمی کے لئے مختلف لائحہ عمل وضع کیے گئے ہیں۔ ہمیں ہنرمند اور ذہین لوگوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا، پاکستان میں میڈیا آزاد اور خود مختار ہے، معاشرتی اقدار کے فروغ کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہوتا ہے، دنیا معاملات کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگے بڑھا رہی ہے۔
اسرائیلی جارحیت پر نگراں وزیراعظم نے کہا کہ غزہ کی صورتحال بہت تشویش ناک ہے، چین میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو فورم (بی آر آئی) کے موقع پر مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتیں ہوئی تھیں۔

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 19 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 16 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 16 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 17 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 16 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 16 گھنٹے قبل
