پارٹی کا اصل قائد ہی پارٹی چیئرمین ہوتا ہے عہدے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، سلمان اکرم راجہ


چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کرانا کوئی مشکل یا دشوار عمل نہیں، پارٹی کا اصل قائد ہی پارٹی چیئرمین ہوتا ہے عہدے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل اور معروف قانون دان سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے کہا ہے انٹرپارٹی الیکشن کرائیں، یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے، انٹرا پارٹی الیکشن ہوتے رہے ہیں، ابھی تفصیلی فیصلہ نہیں دیکھا، دیکھیں گے کہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔
انٹرا پارٹی الیکشن بھی کوئی بڑی بات نہیں۔
— PTI (@PTIofficial) November 24, 2023
عمران خان چئیرمین شپ سے بھی قائم رہینگے۔
سلمان اکرم راجہ کی گفتگو #ووٹ_سے_لیں_گے_انتقام
pic.twitter.com/UVZXFxElLI
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانا کوئی دشوار عمل نہیں ہے، تحریک انصاف کے بہت سے لوگ ہیں جن کے پاس مختلف عہدے پہلے سے ہی موجود ہیں اور وہ پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے کے قابل ہیں، اس وجہ سے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانا کوئی دشوار نہیں۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں کہ نہیں یہ کا معاملہ عدالت میں موجود ہے، چند دنوں میں ان کا فیصلہ آجائے گا، نواز شریف 4 سال بیرون ملک رہے لیکن ان کی جو اپنی فالوونگ ہے وہ کم نہیں ہوئی اور وہ اب بھی پارٹی کے قائد ہیں، جو پارٹی کا اصل قائد ہوتا ہے وہی رہتا ہے، کسی عہدے کے ہونے یا نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میں بطور وکیل اپنا کام کررہا ہوں، سیاست کو برا نہیں سمجھتا، بلکہ سیاست تو ہماری اجتماعی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے، اس میں ممکن ہوتو ہر ایک کو حصہ لینا چاہیے۔

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 20 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 گھنٹے قبل







