نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس
نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نےنیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا


نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نےنیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔
نیکٹا ہیڈکوارٹر سے جاری اعلامیہ کے مطابق جمعہ کو نگران وزیر داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی نیکٹا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں صدارت کی ۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نیشنل کو آرڈینیٹر نیکٹا، آئی جیز ، چیف سیکرٹریز، انٹیلی جنس ایجنسیز کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ۔ تمام آئی جیز نے عملد رآمد پر بریفنگ دی۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے ہدایات جاری کیں کہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور ملک میں دیر پا امن قائم کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد جماعتوں اور انتہا پسند جماعتوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں اور تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان کی پولیس ، فوج اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران ، جوان جو قربانیاں دے رہے ہیں انکی بدولت یہ ملک پر امن رہے گا اور یہاں پر خوشحالی آئے گی ۔ ہم ان قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ ایکشن پلان کے دوسرے نکات پر عملدرآمد کے سلسلے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سمگلروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے جس کو جاری رکھا جائے گا ۔

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 13 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 10 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 13 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 7 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل





