جی این این سوشل

پاکستان

انوارلحق کا کڑ کی امام کعبہ سے ملاقات ،نواجوانوں کو اسلامی تاریخ کی آگاہی دینے پر تبادلہ خیال

نگران وزیراعظم انوا رلحق کا کڑ نے غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم اور بچوں کے قتل عام کی بھی شدید مذمت کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انوارلحق کا کڑ کی امام کعبہ سے ملاقات ،نواجوانوں کو اسلامی تاریخ کی آگاہی دینے پر تبادلہ خیال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلام کے خلاف پراپیگنڈے کی روک تھام کیلئے نوجوانوں کو دستاویزی فلموں کے ذریعے عظیم اسلامی تاریخ کے بارے میں آگاہی دینے پر زور دیا ہے۔

آج اسلام آباد میں امامِ کعبہ پروفیسر ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسلام کے اصل پیغام کو پھیلانے کیلئے ان دستاویزی فلموں کو مختلف زبانوں میں نشر کرنے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم اور بچوں کے قتل عام کی بھی شدید مذمت کی۔

غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے غزہ کو امداد کی فراہمی کیلئے امدادی رستوں کے قیام کا مطالبہ کیا۔انوار الحق کاکڑ نے فلسطینیوں کی غیر مشروط مدد کا واضح پیغام دینے پر خادم حرمین شریفین اور سعودی عرب کے ولی عہد کی تعریف کی۔پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مشترکہ عقیدے، مقاصد اور مضبوط ثقافتی بنیادوں کے حوالے سے تاریخی اور دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔وزیراعظم نے پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی کیلئے سعودی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے امام کعبہ نے سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی میں پاکستانی افرادی قوت کے اہم کردار کی تعریف کی انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

پاکستان

وزیر اعظم کا افراط زر کی شرح اور مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار

2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی اور افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کا  افراط زر کی شرح اور مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار

وزیر اعظم شہباز شریف نے افراط زر کی شرح اور پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جولائی 2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی اور افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی ، معاشی ماہرین کی جانب سے ستمبر کے مہینے میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشنگوئی خوش آئند ہے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے اور رائیٹ سائیزنگ پالیسی پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے جس کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں، اس کے معیشت پر مثبت اثرات جلد نمایاں ہونگے ۔ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو بلوں کی مدد میں ایک بڑا ریلیف دیا گیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فچ کے بعد موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے جو کہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے، حکومتی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے، عوام کی مشکلات کا احساس ہے، حکومت عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے دن رات کام کر رہی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعلٰی بلوچستان اور وزیر داخلہ کی شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

کیپٹن محمد علی قریشی 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلٰی بلوچستان اور وزیر داخلہ کی    شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے گھر آمد،  اہلخانہ سے اظہار تعزیت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے لاہور کے نصیر آباد میں واقع شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور شہید کیپٹن کے والدین سے ملاقات کی۔

کیپٹن محمد علی قریشی 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔تینوں حکام نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی وطن کا بہادر سپوت ہے جس کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

کور کمانڈر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی قربانی پاک فوج اور پوری قوم کی دہشت گردی کے خلاف ناقابل شکست عزم کی علامت ہے۔

بعدازاں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر کوئٹہ نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

میانوالی: چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 2 پولیس اہلکار زخمی

پولیس کے مطابق 12 سے 14 دہشت گردوں نے راکٹ لانچر اور ہینڈ گرنیڈز سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میانوالی:  چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 2 پولیس اہلکار زخمی

میانوالی: میانوالی کے تھانہ عیسیٰ خیل کی قبول خان پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، جسے پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔

پولیس کے مطابق 12 سے 14 دہشت گردوں نے راکٹ لانچر اور ہینڈ گرنیڈز سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا کر دیا۔ اس دوران 2پولیس اہلکار معمولی زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے موقع پر پہنچ کر زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے اور پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور مفرور دہشت گردوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کو شاباش دی اور ان کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میں یہ پنجاب پولیس پر دہشت گردوں کا نواں حملہ ہے جو ناکام بنایا گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll