جی این این سوشل

پاکستان

قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے کا کیس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ شہر عاطف علی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست 28 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

شہری نے جنرل باجوہ ، جنرل فیض حمید و دیگر کے خلاف  مقدمہ اندراج کی درخواست دائر کر رکھی ہے، ہائیکورٹ نے ایف آئی اے ، جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

عدالت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے مبینہ انٹرویو کرنے والے صحافیوں پیمرا، پریس ایسوسی ایشن آف پاکستان کو بھی نوٹس جاری کردیے۔

دنیا

سابق امریکی صدر باراک اوباما کا صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

امریکی صدر باراک اوباما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ نومبر میں کملا ہیرس کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق امریکی صدر باراک اوباما کا صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ڈیمو کریٹس کی نئی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق باراک اوباما نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ رواں ہفتے کے شروع میں مشعل اور انہوں نے اپنی دوست کملا ہیرس کو فون کیا اور بتایا کہ ان کے خیال میں وہ امریکا کی ایک زبردست صدر ثابت ہوں گی،ان کے لیے ہماری مکمل حمایت ہو گی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ نومبر میں کملا ہیرس کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ بھی ہمارے ساتھ اس کوشش میں شامل ہوں گے۔ خیال رہے کہ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے لیے سابق صدر باراک اوباما کی حمایت غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔ اس سے قبل صدر جو بائیڈن کی حمایت بھی کملا ہیرس کو حاصل ہے۔ اوباما کی حمایت سے کملا ہیرس کی انتخابی مہم تیزی سے آگے بڑھے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل : راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ ایک راکٹ گولان کے اسرائیلی کنٹرول والے علاقے مجدل شمس پر گرا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل : راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک

تل ابیب : اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر واقعے فٹبال میدان پر راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ ایک راکٹ گولان کے اسرائیلی کنٹرول والے علاقے مجدل شمس پر گرا۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور نوعمر افراد ہیں۔

بی بی سی نے کہا ہے کہ آئی ڈی ایف نے اس حملے کا الزام حزب اللہ پر عائد کیا لیکن حزب اللہ کے میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف نے شمالی اسرائیل میں ”مجدل شمس کے واقعے سے کسی بھی تعلق“ کی تردید کی ہے اور گروپ کے ملوث ہونے کے تمام الزامات مسترد کر دئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان دسمبر میں وزیر اعظم بنیں گے ، اسد قیصر

اداروں سے متعلق پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان دسمبر میں وزیر اعظم بنیں گے ، اسد قیصر

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ دسمبر میں حکومت ہماری ہوگی، وزیر اعظم بانی پی ٹی آئی  عمران خان ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  امید ہے ٹریبونلز کے فیصلے پی ٹی آئی کے حق میں آئیں گے، مینڈیٹ مل گیا تو یہی الیکشن ٹھیک، ورنہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کرے گی۔

اداروں سے متعلق پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے، ملک تب آگے بڑھے گا جب تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll