جی این این سوشل

پاکستان

معاشرے میں تمام مذاہب کا احترام ضروری ہے ،وزیر مذہبی امورانیق احمد

لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اپنے پیروکاروں کو تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معاشرے میں تمام مذاہب  کا احترام ضروری ہے ،وزیر  مذہبی امورانیق احمد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے نگران وزیرانیق احمد نے معاشرے میں تمام مذاہب کے احترام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج (ہفتہ) لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اپنے پیروکاروں کو تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے۔وفاقی وزیر نے لوگوں کے درمیان اتحاد کے فروغ پر بھی زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اپنے خطاب میں برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے اسلامی تعلیمات کو اجاگر کیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی طاہر حافظ محمود اشرفی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا آئین ہر شہری کے حقوق کی ضمانت دیتاہے۔انہوں نے ایسا ماحول پیدا کرنے کیلئے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا جس میں کوئی اقلیت خوف محسوس نہ کرے۔

تجارت

پنجاب میں اشیائے خوردونوش مزید مہنگی

برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 589 روپے فی کلو مقرر ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 392 روپے مقرر کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں اشیائے خوردونوش مزید مہنگی

لاہور میں آج بھی برائلرمرغی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے،برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت میں 5روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔
 تفصیلات کےمطابق برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 589 روپے فی کلو مقرر ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 392 روپے مقرر کیا گیا ہے، زندہ برائلرمرغی کاپرچون ریٹ 406روپے فی کلو ہے۔
دوسری جانب ملتان سمیت پورے پنجاب میں حکومتی دعووں اور وعدوں کے باوجود مہنگائی کا جن قابو نہ آسکا ،سستی خریدی ہوئی گندم مہنگی فروخت ہونےلگی، پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے نوٹس کے باجود آٹے کی قیمت کم نہ ہوسکی۔
 اول کوالٹی آٹا 4000 روپے من میں فروخت ہونے لگا ، دال ماش کی 550 روپے فی کلو میں فروخت جاری، دال مونگ 350 روپے کلو، سفید چنے کی قیمت 400 روپے کلوہوگئی ،باسمتی چاول اول کوالٹی کی 350 روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔        

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جماعت اسلامی کا دھر نا تیسرے روز میں داخل

جماعت اسلامی انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکا کو ناشتہ فراہم کردیا گیا ہے بطور ناشتے میں نان اور چائے فراہم کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی کا دھر نا تیسرے روز  میں داخل

جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف راولپنڈی لیاقت باغ میں دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بارش کے باعث دھرنے کے شرکا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ بارش کے باعث کارکنان میٹرو اسٹیشن اور قریبی مساجد میں پناہ لینے پر مجبورہوگئے ہیں۔

جماعت اسلامی انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکا کو ناشتہ فراہم کردیا گیا ہے بطور ناشتے میں نان اور چائے فراہم کی گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ساڑھے گیارہ بجے پریس کانفرنس کریں گے، اس کے علاوہ جماعت اسلامی کی آج شام لیاقت باغ پر جلسے کا اعلان کیا گیا ہے، لیاقت باغ چوک پر جلسہ کیلئے اسٹیج کی تنصیب کا عمل جاری ہے، دھرنے کے شرکا مری روڈ اور لیاقت باغ کے اندر موجود ہیں۔

گزشتہ رات حکومتی مذاکراتی وفد کی جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات ہوئی تھی، اور دونوں  کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مزاکرات آج متوقع ہیں، جبکہ جماعت اسلامی نے مذاکرات کو گرفتار کارکنان کی رہائی سے مشروط کررکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پیرس اولمپک گیمز 2024 میں پہلا طلائی تمغہ چین کے ایتھلیٹس نے جیت لیا

پیرس اولمپک گیمز 2024 میں کھیلوں کے دوران طلائی تمغوں کے 329 مقابلے ہوں گے، چین نے شوٹنگ میں پہلا طلائی تمغہ آج صبح حاصل کر لیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیرس اولمپک گیمز 2024 میں پہلا طلائی تمغہ چین کے ایتھلیٹس نے جیت لیا

پیرس اولمپک گیمز 2024 میں پہلا طلائی تمغہ چین کے ایتھلیٹس نے جیت لیا۔
10 میٹر ایئر رائفل ایونٹ ڈبلز میں چین کے ایتھلیٹس نے طلائی تمغہ  حاصل کیا۔

پیرس اولمپک گیمز 2024 میں کھیلوں کے دوران طلائی تمغوں کے 329 مقابلے ہوں گے، چین نے شوٹنگ میں پہلا طلائی تمغہ آج صبح حاصل کر لیا ہے۔

برطانوی جوڑی سیونیڈ میک انٹوش اور مائیکل بارجرون 10 میٹر ایئر رائفل ایونٹ کے کوالیفائنگ مرحلے سے باہر ہوگئے۔

نوجوان ہوانگ یوٹنگ اور شینگ لیہاؤ نے چین کے لئے متوقع بڑے تمغوں میں سے پہلا طلائی تمغہ جیتا، ان دونوں کی جوڑی ٹوکیو 2020 کے اولمپک گیمز میں دوسرے نمبر پر رہی تھی اور امریکہ کے شوٹرز نے میڈل حاصل کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll