اجلاس کی صدارت نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ نے کی اوراس میں بری فوج کے سربراہ ،وزراء اوراعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی


خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کاایک خصوصی اجلاس جمعہ کے روز اسلام آباد میں ہوا جس میں دوست ممالک کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے پرغورکیاگیا۔
اجلاس کی صدارت نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ نے کی اوراس میں بری فوج کے سربراہ ،وزراء اوراعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
کمیٹی میں دوست ممالک کے ساتھ متفقہ طورپرمنظورکئے گئے منصوبوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاگیا اوران اقدامات کے تحت شروع کئے گئے مختلف منصوبوں پرعملدرآمد کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔
وزیراعظم نے اشتراک عمل کے لئے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کرنے کے لئے متعلقہ وزراء کی کوششوں کوسراہا اورتمام فریقوں کو طویل مدتی اقتصادی فوائد کویقینی بنانے کی ہدایت کی۔بری فوج کے سربراہ نے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقتصادی اقدامات کی غیرمتزلزل حمایت کے پاک فوج کے عزم کااظہارکیا۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 19 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 19 minutes ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 19 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago






