جی این این سوشل

پاکستان

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکا   ابوظہبی شیخ زید جامع مسجد کا دورہ

انہیں مسجد کے اس عظیم کردار کے بارے میں بتایاگیا جس کا مقصد اسلامی ثقافت کی حقیقی روح کی ترجمانی کرنا اور دنیابھر میں مختلف ثقافتوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکا   ابوظہبی  شیخ زید جامع مسجد کا دورہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے  آج ابوظہبی میں شیخ زاید جامع مسجد کا دورہ کیا ۔

وزیراعظم نے دورے کے آغاز میں شیخ زاید بن سلطان النہیان کے مقبرے پر فاتحہ پڑھی اور متحدہ عرب امارات کے بانی کی بے مثال قیادت کو یاد کیا۔ جن کی بدولت دنیا کی مختلف اقوام کے درمیان رواداری اور پرامن بقائے باہمی کا جذبہ پروان چڑھا۔

انہوں نے پاکستانی عوام اور قیادت کے ساتھ شیخ زاید کے قریبی تعلق کا ذکر کیا۔

وزیراعظم کو اس دورے میں مسجدکے اس عظیم پیغام کے بارے میں بتایا گیا جس میں دوسری ثقافتوں کے لئے بقائے باہمی، رواداری اور فراخدلی کے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

انہیں مسجد کے اس عظیم کردار کے بارے میں بتایاگیا جس کا مقصد اسلامی ثقافت کی حقیقی روح کی ترجمانی کرنا اور دنیابھر میں مختلف ثقافتوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا ہے۔شیخ زاید جامع مسجد جدید اسلامی فن تعمیر کا ایک شاہکار ہے جس میں چالیس ہزار سے زائدنمازیوں کی گنجائش ہے۔شیخ زاید مسجد متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی اور دنیا کی تیسری سب سے بڑی مسجد ہے۔پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔

پاکستان

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انفارمیشن گروپ کی گریڈ اکیس کی آفیسرعنبرین جان اس سے قبل وزارت اطلاعات ونشریات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ایلون مسک  کی دولت میں ایک دن میں 16 ارب ڈالرز کی ریکارڈ کمی

ایلون مسک کی دولت میں 16 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود  وہ اب بھی 232 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز  برقرار رکھے ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایلون مسک  کی دولت میں ایک دن میں 16 ارب ڈالرز کی ریکارڈ کمی

ٹیسلا  ، اسپیس ایکس کے بانی اور ایکس(سابقہ ٹوئیٹر) کے مالک دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک  کی دولت میں ایک دن میں 16 ارب ڈالرز کی کمی واقع  ہوگئی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  ایلون مسک کی دولت میں کمی کی وجہ ان کی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنا ہے۔ وہ اس کمپنی کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں۔

ایلون مسک کی دولت میں 16 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود  وہ اب بھی 232 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز  برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر جیف بیزوس ہیں جو 204 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔فرانس کے برنارڈ 187 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

فیس بک کے مالک مارک زکربرگ 165 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 157 ارب ڈالرز کے ساتھ پانچویں امیر ترین شخص ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کام کرنے والی پاکستانی بلائنڈ ایسوسی ایشن کے لئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔

بصارت سے محروم افراد کی تنظیم کے ایک وفد سے آج کراچی میں گفتگوم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کراچی اور لاڑکانہ میں بصارت سے محروم افراد کو سکول تک پہنچانے اور واپس لانے کے لئے گاڑیاں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بصارت سے محروم افراد کو خصوصی کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے نادرا سے بھی بات کریں گے۔

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll