Advertisement
پاکستان

نیب پشاور نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں علی امین گنڈا پور کو کل طلب کر لیا

نیب حکام نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے کئی ہاؤسنگ  سکیموں کیلئے بے نامی اداروں کے ذریعے اراضی خریدی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 29th 2023, 12:43 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیب پشاور نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں علی امین گنڈا پور کو کل طلب کر لیا

پشاور : علی امین گنڈ ا پور کو نیب پشاور نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں کل طلب کر لیا ۔

نیب حکام کے مطابق حکومت میں آنے کے بعد علی امین گنڈ ا پور نے ہزاروں کینا ل زمین بنائی ۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈ ا پور نے حکومتی عہدے کا استعمال کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ہزاروں کینا ل اراضی خرید ی ہے ۔

نیب خیبر پختو نخواہ نے سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے کیخلاف بھی دو درخواستوں پر سماعت شروع کر دی ۔

نیب حکام نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے کئی ہاؤسنگ  سکیموں کیلئے بے نامی اداروں کے ذریعے اراضی خریدی ہے ۔

Advertisement
Advertisement