ثقافت ، فن ، ماحولیات اورپائیدار ترقی کے شعبوں میں تین مفاہمتی یادداشتوں پربھی دستخط کیے گئے


پاکستان نے مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے کویت کے ساتھ سات معاہدوں اورتین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
ان معاہدوں پر دستخط نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور کویت کے اول نائب وزیراعظم اوروزیردفاع شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح کے درمیان آج کویت سٹی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد کیے گئے ۔
ان معاہدوں کا تعلق تحفظ خوراک،زراعت، پن بجلی، فراہمی آب، معدنیات کی صنعت کیلئے کان کنی کے فنڈکے قیام ، ٹیکنالوجی زونز کی ترقی اور ساحلی علاقوں پر جنگلات کے تحفظ کے شعبوں سے ہے ۔
ثقافت ، فن ، ماحولیات اورپائیدار ترقی کے شعبوں میں تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ۔وزیراعظم نے کویت کے ساتھ معاہدوں کو ملک میں سرمایہ کاری لانے کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایک اور کامیابی قراردیا۔دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات کی پیشرفت پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے پاک کویت تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے قریبی تعاون کے تحت ٹھوس اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔انہوں نے دونوں برادر ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ان برادرانہ تعلقات کو باہمی طورپر مفید اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیربھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 20 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 منٹ قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل



