ایم کیو ایم سے وعدہ کیا ہے آئندہ پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم منظور کروائیں گے، احسن اقبال


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے ایم کیوایم رہنماوں سے مذاکرات کے بعد کہا ہے کہ بڑے شہروں کے مسائل کو حل کریں گے، ایم کیو ایم سے وعدہ کیا ہے آئندہ پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم منظور کروائیں گے، فاروق ستار نے کہا کہ مقامی حکومت کو مضبوط آئینی ترمیم کی ضرورت ہے، ن لیگ ہمارے مؤقف سے متفق ہے، مقامی خود مختاری ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ہوا۔ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس احسن اقبال کی رہائش گاہ پر ہوا، جس میں ن لیگ کی جانب سے احسن اقبال، ایاز صادق، خواجہ سعدرفیق زاہد حامد اور بشیر میمن جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے فاروق ستار، مصطفی کمال، امین الحق اور جاوید حنیف شریک ہوئے۔
اجلاس میں بلدیاتی نظام اور ایم کیو ایم کی مجوزہ قانون سازی کے امور پر گفتگو کے علاوہ دونوں جماعتوں کے اتحاد اور سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت بھی کی گئی۔ اجلاس میں ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق آئینی ترمیم کا مسودہ (ن) لیگی کمیٹی کے حوالے کردیا۔
بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفی کمال نے اجلاس میں بریفنگ دی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے تجاویز کو سراہا۔
مصطفی کمال نے کہا کہ پورے پاکستان میں جائیں گے اور نظام سے متعلق آگاہی دیں گے، سب کو بتائیں گے کہ یہ 25 کروڑ عوام کی دستاویز ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ یہ ہمارا ذاتی نہیں عوام کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا ہے،
اجلاس کے بعد ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی، احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن بھی بلدیاتی الیکشن پر یقین رکھتی ہے، ایم کیوایم کے ساتھ مل کرکام کریں گے، ہم عوام کے مسائل حل کریں گے، ایم کیوایم کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ ن لیگ پاکستان کی مضبوط بلدیاتی الیکشن کی جماعت ہے، ایم کیوایم نے ہمیں آئینی ترمیم کا مجوزہ بل دیا، آئندہ کے عام انتخابات پر بھی بات ہوئی ہے، پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم منظور کروائیں گے۔
اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ کل ہم نے آئینی ترمیم کا مسودہ برائے مقامی خود مختاری پیش کیا تھا، آئین میں مقامی حکومت کو مضبوط آئینی ترمیم کی ضرورت ہے، مقامی خودمختاری ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے پہلی ملاقات کے بعد ہوم ورک کیا۔

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- an hour ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 5 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 4 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago





