جی این این سوشل

پاکستان

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولیوں کا آغاز

نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہ رنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولیوں  کا آغاز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا، نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر سردار مصروف خان ایڈووکیٹ نے وصول کئے۔

تحریک انصاف کے انٹر پارٹی انتخابات کل ہوں گے، انٹراپارٹی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن ہے۔ 

بیرسٹر گوہر خان کے پارٹی چیئرمین کے طور پر تجویز کنندہ احمد اویس ہیں جب کہ رؤف حسن تائید کنندہ ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر پاکستان تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ بھی اس موقع پ موجود تھے

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کے عہدے کے لیے بیرسٹر گوہر خان کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، 

 

بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی تھے ہیں اور تاحیات رہیں گے۔

تجارت

سٹیٹ بینک : زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق  کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سٹیٹ بینک : زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

 اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔  

رپورٹ کے مطابق   زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ  ہفتہ  کے دوران 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، 13 ستمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 50 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ۔ 

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق  کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 14 ارب 82 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔   

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے79 ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم فلسطین اور جمو ں و کشمیر کے تنازع سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے دیرینہ تنازعات کے حل کی اہمیت پرزور دیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے79 ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ کی تیئس سے ستائیس تاریخ تک نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے79 ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اپنے خطاب میں کثیر الجہتی کیلئے ثابت قدمی کے متعلق پاکستانی عزم کا اعادہ کریں گے اور عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کے لئے اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کا اظہار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فلسطین اور جمو ں و کشمیر کے تنازع سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے دیرینہ تنازعات کے حل کی اہمیت پرزور دیں گے۔شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار اور اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا لبنان میں ڈیوائس دھماکوں میں ملوث نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ سائبر حملوں کا جنگ بندی مذاکرات پر کیا اثر ہو گا ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا لبنان میں ڈیوائس دھماکوں میں ملوث نہیں، ترجمان وائٹ  ہاؤس

ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کاکہنا ہے کہ امریکا لبنان میں ڈیوائس دھماکوں میں ملوث نہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ لبنان میں ہونے والے سائبر حملوں میں امریکا ملوث نہیں، اب بھی سمجھتے ہیں لبنان کے ساتھ مسئلہ سفارتی کوششوں سے حل ہو گا، مشرق وسطیٰ بحران کا حل مزید فوجی آپریشن میں نہیں ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ سائبر حملوں کا جنگ بندی مذاکرات پر کیا اثر ہو گا ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

جان کربی نے لبنان دھماکوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی نہیں چاہتے، نیا محاذ کھلنے سے روکنے کے لیے پیچیدہ سفارتی عمل سے گزر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ لبنان میں چھوٹی مواصلاتی ڈیوائسز پیجر پھٹنے سے اب تک  20  افراد جاں بحق جبکہ ایرانی سفیر، حزب اللہ کے متعدد اراکین سمیت ڈھائی ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ان ڈیوائسز کے پھٹنے سے ایرانی سفیر کے ساتھ ساتھ درجنوں افراد کی بینائی متاثر ہوئی ہے جبکہ کئی افراد اپنی انگلیوں سے بھی محروم ہو گئے۔

 گزشتہ روز پیجر ڈیوائسز دھماکوں کے بعد واکی ٹاکی سیٹ میں بھی دھماکے ہوئے جن میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔

لبنان کی حکومت اور حزب اللہ نے واکی ٹاکیز دھماکوں کی ذمہ داری بھی اسرائیل پر عائد کی ہے تاہم اسرائیل کی جانب سے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll