پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمودقریشی کیخلاف سائفرکیس کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت نے چیف کمشنر آفس اسلام آباد، سپرٹنڈنٹ جیل کو جیل ٹرائل کے حوالے سے انتظامات کرنے کے لیے خط لکھا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر دسمبر 1 2023، 10:29 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمودقریشی کیخلاف سائفرکیس کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کو آج عدالت پیش نہیں کیاگیا، گزشتہ سماعت پر سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ملزمان کی پیشی کے حوالے سے سیکیورٹی رپورٹ جمع کروائی گئی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت نے چیف کمشنر آفس اسلام آباد، سپرٹنڈنٹ جیل کو جیل ٹرائل کے حوالے سے انتظامات کرنے کے لیے خط لکھا۔ وزارتِ قانون، سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے خط کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا، 28 نومبر کے آرڈر کے کی روشنی میں سائفرکیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پروڈکشن سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری کیے جاتےہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈائریکشن دی ہے کہ سائفرکیس کا ٹرائل 4 ہفتوں میں مکمل کرنا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی کی حاضری سے متعلق سماعت کل اڈیالہ جیل میں 9 بجے مقرر کی جاتی ہے۔