پاکستان

دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے ،ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار

دہشت گرد کی نشاندہی پر ضلع خیبر سے گولہ بارود، خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والا دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور اسلحہ کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر دسمبر 2 2023، 5:49 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے ،ٹی ٹی پی کا   دہشت گرد  گرفتار

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے مردان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گرد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے۔


دہشت گرد کی نشاندہی پر ضلع خیبر سے بھاری مقدار میں گولہ بارود، خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والا دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور اسلحہ برآمد ہوا۔

ٹی ٹی پی کے دہشت گرد آنے والے دنوں میں پشاور میں بڑے دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جنہیں مردان میں کامیاب آپریشن کے بعد ناکام بنا دیا گیا ہے۔