پاکستان
نگران وزیر اعظم انوارلحق کاکڑ کی مالدیپ کے صدر سے ملاقات
وزیراعظم انوارلحق کاکڑ نے مالدیپ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر ڈاکٹر محمد معیزو کو مبارکبادبھی دی
پاکستان اورمالدیپ نے اعلی سطح کے مکالمے اور بالخصوص اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی طور پر فائدہ مند تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاہے۔ یہ بات نگرں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اورجمہوریہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے درمیان دبئی میں کوپ 28 گول میز کانفرنس کے موقع پر دوطرفہ ملاقات کے بعد جاری بیان میں کہی گئی ہے ۔
وزیراعظم انوارلحق کاکڑ نے مالدیپ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر ڈاکٹر محمد معیزو کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موجود خیر سگالی سے فائدہ اٹھانے کا عزم ظاہر کیا۔دونوں رہنمائوں نے اعلی سطح کے مکالمے اور باہمی طور پر فائدہ مند بالخصوص اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنمائوں نے موسمیاتی تبدیلی اور کلائمیٹ جسٹس کے حوالے سے نتیجہ خیز نتائج پر پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے باہمی تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا اور مینگرووز اور دیگر موسمیاتی مزاحمتی پودوں کی شجرکاری کے شعبے میں مہارت کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے مالدیپ کے صدر کو پاکستان کی جانب سے مالدیپ کی حکومت اور عوام کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ وزیراعظم نے علاقائی تعاون کے ذریعے جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کو فروغ دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ مالدیپ کے صدر نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے پرتپاک جذبات کا اظہار کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان
پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد
بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر جبکہ امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے شرکت کی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد ہوا۔
بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر جبکہ امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے شرکت کی ،مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا ،مشق میں شریک امریکی بحریہ کے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب سے بھی ملاقات کی ۔
یہ بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں ، امریکی بحریہ کے جہاز کا دورہ بالعموم دونوں ممالک کے کثیر المدتی دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص بحری تعاون کا عکاس ہے، پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے۔
تجارت
چین نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی، وزیرخزانہ
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اگلے دو ہفتوں میں 11 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی ترقی دنیا کے لیے مثال ہے۔ چین نے مجموعی طور پر پاکستان کے توانائی کے شعبے میں 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اور ملک میں توانائی کے شعبے کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں نے 9 ہزار میگاواٹ کی بجلی پیدا کرنے میں مدد دی ہے۔ اور چین کی جانب سے گزشتہ ایک دہائی میں سستی بجلی فراہم کرنے جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری قابل تحسین ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ چینی انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) پاکستان میں بجلی کی سب سے بڑے بیرونی سرمایہ کار ہیں۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری کی ہے جو سی پیک فیز 2 کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) فیز ون میں ملک میں انفرااسٹرکچر بنانے پر کام کیا گیا۔ جبکہ سی پیک فیز ٹو میں اس انفرااسٹرکچر کو بروکار لایا جائے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ اور پچھلے چند ماہ میں پاکستانی کرنسی میں استحکام آیا ہے جبکہ ملکی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اگلے دو ہفتوں میں 11 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔
علاقائی
کراچی میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ
کراچی کے ریڈ زون میں آج پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری تعینات، مختلف مقامات پرواٹرٹینکرزبھی کھڑے کردیے گئے ہیں
کراچی میں دفعہ 144 کا نفاذ 13 سے 17 اکتوبر تک کے لیے کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں احتجاج، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی ہوگی۔
کراچی کے ریڈ زون میں آج پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری تعینات، مختلف مقامات پرواٹرٹینکرزبھی کھڑے کردیے گئے ہیں، جبکہ گوراقبرستان پرپولیس اوررینجرزکی بھاری نفری تعینات، جبکہ تین تلوارپرپولیس کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے کراچی میں دفعہ 144کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، تین تلوار سے پریس کلب تک کسی جماعت کو ریلی نکالنے کی کوئی این او سی جاری نہیں کی گئی ہے،لہذا کوئی جماعت یا فرد ان مقامات پر کسی بھی اجتماع سے گریز کریں۔
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر) فیضان کے مطابق 2 مختلف جماعتوں کی جانب سے ریلی نکالی جائے گی، جبکہ پولیس کی نفری تعینات ہے، اس دوران امن وامان برقراررکھا جائے گا، ریڈ زون، تین تلوارآنے اورجانے والےراستوں پرپولیس کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
کالعدم فتنہ الخوارج اور پاکستان پشتون تحفظ موومنٹ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، کال منظر عام پر آگئی
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئینی ترمیم : خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل
-
تجارت ایک دن پہلے
لاہور : 20 کلو گرام آٹے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز
-
علاقائی 15 گھنٹے پہلے
کراچی میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، اسحا ق ڈار