نگران وزیر اعظم انوارلحق کاکڑ اور بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا
نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑنے بل گیٹس کو پاکستان میں جاری پولیو ویکسینیشن مہم سے آگاہ کیا
دبئی: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ہفتہ کو دبئی میں COP-28 کانفرنس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔
انہوں نے پاکستان کی پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں پیشرفت اور مالیاتی شمولیت اور غربت اور غذائی قلت کے خاتمے میں فاؤنڈیشن کے پاکستان کے ساتھ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان میں جاری پولیو ویکسینیشن مہم سے آگاہ کیا اور کہا کہ ملک پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔
انہوں نے ملک بھر میں بچوں تک ویکسین کی زیادہ سے زیادہ رسائی کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔گیٹس فاؤنڈیشن سے ملنے والے تعاون کو سراہتے ہوئے، وزیر اعظم نے مزید حوصلہ افزائی کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلیم میں قومی صلاحیتوں کو بڑھانے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے قبل از وقت وارننگ اور ہنگامی کارروائیوں کو مضبوط بنانے اور زرعی ویلیو چینز کو ڈیجیٹل کرنے کے لیے کام کرے۔
امریکا میں چھوٹا طیارہ تجارتی عمارت ٹکرا گیا، دو افراد ہلاک اور 18 زخمی
- 8 minutes ago
سبی اور گرد و نواح میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے
- 3 hours ago
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ، شارٹ لسٹ ترک کمپنی کی بڑی پیشکش
- 2 hours ago
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- an hour ago
26 نومبر احتجاج پر درج 13 مقدمات میں 250 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں منظور
- 27 minutes ago
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی، پاکستانی روپیہ مستحکم
- an hour ago