Advertisement
پاکستان

خیبرپختونخوا میں شیر افضل مروت سمیت سینکڑوں رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر دسمبر 3 2023، 8:44 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبرپختونخوا  میں شیر افضل مروت سمیت سینکڑوں  رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں شیر افضل مروت سمیت تحریک انصاف کے 104 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

مردان پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیرافضل مروت سمیت 104 رہنما اور کارکن نامزد کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب صوابی میں بھی ورکرز کنونشن منعقد کرنے پر شیرافضل مروت سمیت پی ٹی آئی کے 21 رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔صوابی پولیس کے مطابق مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں سابق ایم پی اے عاقب اللہ، سابق ایم پی اے عبدالکریم، تحصیل میئر عطاء اللہ فیصل ترکئی، ضلعی صدر سہیل یوسفزئی، عدنان قیصر اور دیگر قائدین بھی نامزد ہیں۔

Advertisement