پاکستان

سندھ کے مختلف شہروں میں سندھی کلچر ڈے منایا جا رہا ہے

کراچی میں مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے قریب منعقد ہوگی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 3rd 2023, 6:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ کے مختلف  شہروں میں سندھی کلچر ڈے منایا جا رہا ہے

سندھ کلچر ڈے کی مناسبت سے کراچی سمیت صوبے بھر میں ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

کراچی میں مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے قریب منعقد ہوگی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔

جیکب آباد میں سندھی کلچر ڈی کے حوالے سے نجی اسکول میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا جہاں پر بچوں نے ثقافتی لباس زیبِ تن کرکے ثقافت کو اجاگر کیا، ہر طرف اجرک ٹوپی اور سندھ کے ثقافت کے رنگ بکھر گئے۔

شاندار تقریب میں ثقافتی کھانے بھی تیار کئے گئے، اسکول کے بچوں نے ثقافتی لباس زیب تن کرکے ٹیبلوز پیش کئے۔

حیدرآباد میں بھی یوم ثقافت سندھ انتہائی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے حیدرآباد میں مرکزی اسٹیج سجایا گیا ہے جہاں نوجوان سندھی گیتوں پر والہانہ رقص کیا۔سندھی ٹوپی اجرک کے ساتھ ثقافتی دن منانے والوں نے کوئٹہ پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا اور ایک دوسرے کو اجرک ٹوپی پہنا کر مبارک باد دی۔

اس دن کو منانے والوں کا کہنا تھا کہ ملک میں ثقافت کا فروغ کرے بھائی چارے کی فضا کو پروان پڑھایا جاسکتا ہے۔