سی پیک اور گوادر پورٹ کا پاکستان کے مستقبل کے معاشی منظرنامے میں نہایت اہم کردار ہے، صادق سنجرانی
پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے


اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سینیٹر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سی پیک اور گوادر پورٹ کا پاکستان کے مستقبل کے معاشی منظرنامے میں نہایت اہم کردار ہے، معاشی ترقی میں کاروباری برادری کلیدی حیثیت کی حامل ہے، پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (جی سی سی آئی) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے پیر کو کہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں گوادر، بلوچستان کی کاروباری صورت حال اور اقتصادی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اقتصادی پالیسی، انفراسٹرکچر کی ترقی اور گوادر میں تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ نے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کےلئے چیمبر کی کوششوں کو سراہا۔ وفد نے گوادر میں کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ معاشی ترقی میں کاروباری برادری کا اہم کردار ہے۔ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

13 برس بعد پاک، بنگلہ دیش مذاکرات کا آغاز ، سیکرٹری خارجہ ڈھاکا پہنچ گئیں
- 2 hours ago

کانگو میں کشتی جل کر ڈوب گئی، 50 افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں لاپتہ
- 36 minutes ago

ورلڈ بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام کو انتہائی غیر منصفانہ اور بیہودہ قرار دے دیا
- an hour ago

ایران میں مارے گئے 8 پاکستانیوں کی لاشوں کو آج رات بہاولپور منتقل کیا جائے گا
- 12 hours ago

وادی منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کیلئے آرام گاہ بنانے کا فیصلہ
- 4 minutes ago

ٹرمپ انتظامیہ کا ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا حکم
- 2 hours ago

ہنگری کے وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے
- 11 hours ago

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد کے ایم سی نے یوٹیلیٹی ٹیکس میں اضافے کی تجویز پیش کردی
- 12 hours ago

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں اور ژالہ باری،بجلی کی فراہمی معطل
- 2 hours ago
کراچی : ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر 15,000 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ
- 12 hours ago

ایران میں جاں بحق 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور پہنچا دی گئیں
- 2 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملےکی منصوبہ بندی منسوخ کر دی
- 2 hours ago