پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کی شرائط پر اتفاق خوش آئند ہے،احسن بختاوری
آزاد تجارتی معاہدے سے پاکستان اور جی سی سی میں ڈیوٹی فری تجارت ہوسکے گی، تاجر رہنما


اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کی شرائط پر اتفاق خوش آئند ہے ،اس سے خلیج تعاون کونسل کےساتھ 19سال سے زیر التوا آزاد تجارتی معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔
پیر کو ایک بیان میں احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ آزاد تجارتی معاہدے سے پاکستان اور جی سی سی میں ڈیوٹی فری تجارت ہوسکے گی ،حکومت اس پیش رفت پر مبارکباد کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک سے آزادانہ تجارت کے معاہدے سے تجارت اورسرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی سرمایہ کاری سے معیشت کو استحکام اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ خلیجی ممالک پاکستانی ورکرز کےلئے بڑی مارکیٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 27ارب ڈالرکی ترسیلات زر میں آدھے سے زیادہ خلیجی ممالک سے آتی ہیں ، پاکستان اور جی سی سی میں اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل







.jpg&w=3840&q=75)