پاکستان

الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کےلئے مزید 17 ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر 27 ارب 40 کروڑ کی رقم فراہم کی گئی ہے، وزارت خزانہ

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 5th 2023, 2:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کےلئے مزید  17 ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈز  جاری

وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کےلئے 17 ارب 40 کروڑ روپے جاری کر دیئے۔

وزارت خزانہ کےاعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر 27 ارب 40 کروڑ کی رقم فراہم کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے جولائی میں بھی 10 ارب جاری کئے جا چکے ہیں اور اب تک الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر 27 ارب 40 کروڑ روپے فراہم کردیے گئے ہیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ضروریات کے مطابق فنڈز فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کیلئے فنڈز فراہمی معاملے پر الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا تھا، سیکرٹری خزانہ نے الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔