Advertisement
پاکستان

سائفر سب سے کمزور کیس ہے ، اعتزاز احسن

اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ جو الیکشن سے بھاگ رہے ہیں وہ صرف ن لیگی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر دسمبر 5 2023، 10:55 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سائفر سب سے کمزور کیس ہے ، اعتزاز احسن

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سائفر کیس سب سے کمزور اور صفر کیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ خط کا اصل مخاطب آرمی چیف تھا، یہ صفر کیس ہے اس میں کیا سیکرٹ ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ جو الیکشن سے بھاگ رہے ہیں وہ صرف ن لیگی ہیں، میاں صاحب یہاں آ کر پھنس گئے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میاں صاحب کو جب یہاں سے باہر بھاگنا ہے تو پتہ چلے گا، انہوں نے کہا کہ سائفر کیس کا تعلق کسی آئین اور قانون سے نہیں ہے ۔

 

Advertisement