انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا ہے، قانونی طور پر یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے، وکیل عمران خان


الیکشن کمیشن نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا کیس، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
شعیب شاہین نے مؤقف اپنایا کہ ہم نے انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا ہے، قانونی طور پر یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے کیونکہ پارٹی کا نیا چیئرمین آگیا ہے، اب اس کیس کو ختم ہو جانا چاہیے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اگر آپ اس کیس کو چلانا چاہتے ہیں تو اکبر ایس بابر پٹیشن دائر کر رہے ہیں اس کے ساتھ چلا لیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ درخواست گزار کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ نئے چیئرمین کے خلاف بھی پٹیشن دائر کرے۔
اس موقع پر درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ آپ آرڈر میں لکھ کر دے دیں کہ بانی چیئرمین سزا یافتہ ہیں وہ پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں رکھ سکتے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے الیکشن لڑا ہی نہیں اس میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اٹلانٹک میں خطرناک پیش رفت: طوفان "ایرن" کیٹیگری 5 میں تبدیل ہونے کے قریب
- 12 گھنٹے قبل

سیلابی تباہی پر عالمی ہمدردی: روس، ایران اور سعودی عرب کا پاکستان سے اظہار افسوس و یکجہتی
- 13 گھنٹے قبل

سعودیہ میں منشیات اسمگلنگ پر افغان شہری کو سزائے موت، وزارت داخلہ کا سخت پیغام
- 12 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان، نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

عوام ایکسپریس ٹرین بڑے حادثے کا شکار، لودھراں کے قریب ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
- ایک گھنٹہ قبل
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور ٹرینی معجزانہ طور پر محفوظ
- 12 گھنٹے قبل
سال کا دوسرا چاند گرہن 7 ستمبر کو، نایاب "بلڈ مون" دنیا بھر میں دیکھا جائے گا
- 13 گھنٹے قبل

آسٹریلیا میں بھارتی طلبہ کا چوریوں میں ملوث منظم گروہ بے نقاب، 10 ملین ڈالرز کی وارداتیں
- 14 گھنٹے قبل

حکومت کوئی بھی ہو، ملک کی ترقی اہم ہے: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
- 12 گھنٹے قبل
بھارت کو ایک اور دھچکا، امریکا نے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیئے
- 40 منٹ قبل

واشنگٹن میں بھارت کی اقلیت دشمن پالیسیوں کے خلاف خالصتان کے حق میں ریفرنڈم آج ہو گا
- ایک گھنٹہ قبل

آج سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل