جی این این سوشل

پاکستان

مذہبی رہنماء اپنی تعلیمات میں موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو اجاگر کریں، انوارلحق کاکڑ

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں ہر مذہب، رنگ اور نسل کے لوگوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مذہبی رہنماء اپنی تعلیمات میں موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو اجاگر کریں، انوارلحق کاکڑ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مذہبی رہنماوں پرز ور دیا ہے کہ وہ اپنی تعلیمات میں موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو اجاگر کریں۔

وہ بوہرہ برادری کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے ڈاکٹر سیدنا  سیف الدین کی قیادت میں ان سے منگل کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی وجہ سے پوری دنیا کو بقا کا خطرہ لاحق ہے۔وفد نے وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت کی طرف سے کئے گئے بین المذاہب ہم آہنگی کے اقدامات کو سراہا۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں ہر مذہب، رنگ اور نسل کے لوگوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بوہرہ برادری نے پاکستان کے قیام سے ملک کے ہر شعبے میں گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ وزیر اعظم نے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور صفائی ستھرائی پرخصوصی توجہ دینے پر ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی تعریف بھی کی۔

تفریح

شاہ رخ خان کی ہٹ فلم 20 سال بعد دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنے گی

2004 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بنی تھی اور اس میں شاہ رخ خان کے ساتھ پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہ رخ خان کی ہٹ فلم 20 سال بعد دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلم ’ویر زارا‘ 20 سال بعد دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے۔ 

2004 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بنی تھی اور اس میں شاہ رخ خان کے ساتھ پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی کہانی ایک ہندوستانی اور پاکستانی کے درمیان محبت کی ہے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن، ہیمامالنی اور رانی مکھرجی نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

'ویر زارا نے ریلیز کے وقت باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی اور دنیا بھر میں 97 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویر زارا کو 13 ستمبر کو بھارت کے مختلف سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ شاہ رخ خان کے مداح اس فلم کو دوبارہ بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان دوسری اننگز میں 172 رنز پر ڈھیر 

بنگلہ دیش کوجیت کیلئے 185رنز کا ہدف، پاکستان نے پہلی اننگز میں 274 رنز بنائے تھے اور بنگلادیش 262 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان دوسری اننگز میں 172 رنز پر ڈھیر 

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی دوسری اننگز 172 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ 

پاکستان نے پہلی اننگز میں 274 رنز بنائے تھے اور بنگلادیش 262 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ اس طرح پاکستان کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 12 رنز کی برتری حاصل تھی۔ تاہم دوسری اننگز میں پاکستانی بلے بازوں کی ناکامی نے میچ کا رخ بدل دیا۔

 پاکستان کی دوسری اننگز 172 رنز پر ختم ہوئی۔ بنگلادیش کو میچ جیتنے کے لیے 185 رنز کا ہدف ملا ہے۔ سلمان علی آغا نے پاکستان کی جانب سے 47 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کے لیے لٹن داس اور مہدی حسن میراز نے پہلی اننگز میں شاندار سنچریاں اسکور کی تھیں۔

پاکستانی بلے بازوں نے دوسری اننگز میں بہت مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بنگلادیشی بولرز نے پاکستانی بلے بازوں کو مسلسل دباؤ میں رکھا اور انہیں بڑی شراکت داری کرنے سے روکا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

کراچی میں آئندہ چند روز میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

خلیج بنگال سےمرطوب ہوائیں 2 ستمبرکو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں آئندہ چند روز  میں  گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

مون سون ہواؤں کے زیراثر کراچی میں 3 سے 4 ستمبر کے درمیان گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سےمرطوب ہوائیں 2 ستمبرکو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے،جو اسی روز شام /رات ملک کے مغربی حصوں پر اثرانداز ہوں گی،جس کے زیر اثر کراچی میں 3 سے4 ستمبر(منگل،بدھ)کو گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دیہی سندھ کے مختلف اضلاع سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، دادو،حیدرآباد،ٹھٹھہ،بدین،مٹھی،میرپورخاص،جیکب آباد، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان، تھرپارکر، مٹھی، عمرکوٹ، سانگھڑمیں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق  پیر کو کراچی میں مطلع جزوی/ مکمل ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شام/ رات پھوار اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے32 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ منگل کو مطلع جزوی ابرآلود،صاف اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کوکراچی میں  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.6 جبکہ نمی کا تناسب 76 فیصد رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll