خلیج تعاون کونسل کے ممبر ممالک غزہ میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، اعلامیہ


خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سربراہ اجلاس میں غزہ میں اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین اور عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔
دوحہ میں جی سی سی کی 44 ویں سربراہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں دیگر سربراہان مملکت سمیت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی شرکت کی۔
جی سی سی رہنماؤں نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی مذمت کرنے کے ساتھ کہا کہ ممبر ممالک غزہ میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ اراکین کی جانب سے اسرائیل کی فلسطینی عوام کے خلاف کھلی جارحیت پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
کانفرنس میں سربراہوں نے خطے کو درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی نہ کی گئی تو پورے خطے پر اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ سربراہ کانفرس میں فلسطینی عوام کی مدد جاری رکھنے کے ساتھ غزہ کے رہائشیوں کی مشکلات کم کرنے کا عزم کیا گیا۔
کانفرنس کے آخر میں اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ چھ ملکی کونسل کے اراکین نے اسرائیل کی غزہ میں جاری فوجی کارروائی کی مذمت کی ہے۔
علامیہ میں کہا گیا کہ صیہونی جارحیت سے ایک جانب شہری بے گھر ہوئے تو دوسری جانب انفرا اسٹرکچر بھی تباہ کردیا گیا ، رہائشی عمارتیں، اسکول، اسپتال اور عبادت گاہیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ غزہ کے رہائشیوں کے مسائل کو حل کیا جائے۔
علامیے میں غزہ میں فوری طور پر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر جنگ بندی کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے سربراہ کانفرنس سے خطاب میں غزہ میں اسرائیل کی مسلسل بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیتن یاہو اپنے سیاسی مستقبل کیلئے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔
جی سی سی کے تمام ممبر ممالک نے غزہ کی تعمیر نو میں مدد کرنے پر اتفاق کیا۔ اور ساتھ ہی خلیج تعاون کونسل نے زور دیا کہ عالمی برداری کردار ادا کرکے غزہ میں جنگ بند کرائے اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے۔
جی سی سی کونسل کے اعلامیے میں امریکا اور مصر کی شراکت داری سے قطر کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔ ان کاوشوں سے انسانی بنیادوں پر غزہ میں جنگ بندی کی گئی تھی۔

وزیر اعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
- 9 hours ago

وفاقی شرعی عدالت کا بڑا فیصلہ، خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قرار
- 12 hours ago

چینوٹ: بس اور مسافر وین میں تصادم سے 5افراد جاں بحق،12زخمی
- 7 hours ago

مہنگا سونا آج پھر مہنگا،قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 13 hours ago

ملک میں عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
- 10 hours ago

یوم پاکستان کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے خصوصی نغمے کا ٹیزر جاری کر دیا
- 7 hours ago

عید الفطر پر فلموں کا دنگل سجنے کو تیار،5پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی
- 11 hours ago

پنجاب حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
- 11 hours ago

مسافروں کے ممکنہ رش کے پیش نظر ریلوے حکام کا عیدالفطر پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
- 13 hours ago

چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اسحاق ڈار
- 10 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ان عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے،صدر مملکت
- 9 hours ago

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
- 6 hours ago