جی این این سوشل

پاکستان

چیئرمین سی ڈی اےکی ایتھوپین سفیر سے ملاقات

ایتھوپین سفیر جمال بیکر کی چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر)انوار الحق سے ملاقات ہوئی ملاقات کے دوران باہمی امور پر گفتگو کی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیئرمین سی ڈی اےکی ایتھوپین سفیر  سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر نے پاکستان اور ایتھوپیا میں شہری منصوبہ بندی کی مضبوطی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے کے لئے شہر سے شہر روابط مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔

ایتھوپین سفیر جمال بیکر نے چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر)انوار الحق سے یہاں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی امور پر گفتگو کی گئی اور دونوں ملکوں کے درمیان شہری ترقی کے فروغ کیلئےرابطے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ملاقات کے دوران ایتھوپین سفیر نے چیئرمین سی ڈی اے کو ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد کی جانب سے لئے گئے گرین لیگسی انیشیٹو کے بارے میں بریف کیا۔

جمال بیکر نے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا کہ گزشتہ چار سال کے دوران ایتھوپیا نے 32 ارب سے زیادہ درختوں، پھلوں اور جانوروں کی کھاد کے لئے بیج لگائے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایتھوپیا کی حکومت 2025 تک 50 ارب پودے لگانے کا ہدف رکھتی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو خوبصورت رکھنے کے لئے سی ڈی اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے جمال بیکر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے سی ڈی اے کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔پائیدار ترقی کے فروغ کے لئے دونوں ملکوں کے حکام نے اسلام آباد اور عدیس ابابا کے درمیان رابطے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

 

 

علاقائی

پرویز الٰہی سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے پر فریقین سے جواب طلب

درخواست میں وزارت داخلہ کو بذریعہ سیکرٹری، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پرویز الٰہی سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے پر فریقین سے جواب طلب 

لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی، راسخ الٰہی اور زارا الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے کیس کے حوالے سے سماعت کی۔ سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نےتمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئےآئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست میں وزارت داخلہ کو بذریعہ سیکرٹری، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ اور یو کے کیلئے جانا چاہتے ہیں، پرویز الٰہی سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے لسٹ سے ناموں کو نکالنے کا حکم دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

8 ستمبر کے جلسے کا مقصدمینڈیٹ کی واپسی اور ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے،عمران خان

9 مئی حکومت کی انشورنس پالیسی ہے، 9 مئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائی گی، بانی چیئرمین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

8 ستمبر کے جلسے کا مقصدمینڈیٹ کی واپسی اور   ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے،عمران خان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 8 ستمبر کے جلسے کا مقصدمینڈیٹ کی واپسی اور   ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے، جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے تویہ 9 مئی کا شور مچاتے ہیں، 9 مئی حکومت کی انشورنس پالیسی ہے، 9 مئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائی گی۔

اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا 9 مئی کی تحقیقات کرنی ہے تو اس کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، مجھے اغوا کرنے کا جس نے حکم دیا اور جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی اور 9 مئی کی سازش بھی اسی نے کی ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف امپائرز کو ساتھ ملا کر کھیلا پھر بھی ہارگیا، دوسری پارٹی کو میچ کھیلنے ہی نہیں دیا گیا، پٹن کی رپورٹ ہے کہ یاسمین راشد سے جتوانے کے لیے نواز شریف کو 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے۔

مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کی حکومت سے بات چیت چل رہی ہے ، ہم بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، بات چیت کو کبھی نہ نہیں کی لیکن بات ان کے ساتھ ہوگی جو با اختیار ہیں، جو ان کو لے کر آئے ہیں، حکومت سے بات کرنا الیکشن میں ان کے ڈاکے کو تسلیم کرنا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے 8 ستمبر کے جلسے کے تین مقاصد ہیں، ایک مقصد چوری کیا ہوا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو واپس کیا جائے، دوسرا مقصد قبضہ گروپ سے ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے اور تیسرا مقصد ملک میں آزاد عدلیہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا پاکستان کے لیے اعزاز ہوگا، اگر چانسلر نہ بن سکا تو بھی کوئی بات نہیں، پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ میں اس مقام تک کوئی نہیں پہنچا جہاں میں پہنچا ہوں، پاکستان میں سب سے بڑا سماجی کارکن میں ہوں، ہم نے دو ہسپتال بنائے، دو یونیورسٹیاں بنائیں اور ایک یونیورسٹی بن رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کی بندش کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا

جس کے شناختی کارڈ کی مدت 2017ء سے پہلے مکمل ہو چکی اور تجدید نہیں کروائی، ان کی سمز کی بندش شروع کر دی گئی ، پی ٹی اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کی بندش کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی سمز کی بندش کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔ 

پی ٹی اے کے مطابق جس کے شناختی کارڈ کی مدت 2017ء سے پہلے مکمل ہو چکی اور تجدید نہیں کروائی، ان کی سمز کی بندش شروع کر دی گئی ہے۔

پی ٹی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ شہری سمز کی بندش سے بچنے کے لیے شناختی کارڈز کی تجدید کروائیں۔ پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور کینسل ہونے والے شناختی کارڈز پر سمز بند کی گئیں تھیں۔ 16 اگست سے لے کر اب تک 69 ہزار سے زائد غیرقانونی سمز بند کی جا چکی ہیں۔

پی ٹی اے نادرا سے حاصل ڈیٹا کی بنیاد پر غیرقانونی سمز کو بند کر رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔ موبائل سمز کی بندش سے قبل صارفین کو آگاہی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق جعلی سمز مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جا رہی ہیں جن میں دہشت گردی، مالیاتی فراڈ اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll