جی این این سوشل

پاکستان

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا

اضافہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کےالیکٹرک پر نہیں ہو گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے اس حوالے سے نیپرا نے باضابطہ بجلی مہنگی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

یہ اضافہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کےالیکٹرک پر نہیں ہو گا۔

بجلی صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

دوسری جانب بجلی کمپنیوں کی نااہلی سے 16 ماہ میں سرکلر ڈیٹ 638 ارب روپے بڑھا جبکہ جولائی تا اکتوبر 2023 سرکلر ڈیٹ میں 396 ارب روپے اضافہ ہوا۔

بجلی کمپنیوں کی نااہلی سے پاورسیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ بجلی کمپنیوں کے نقصانات اور کم ریکوریز سے 16 ماہ میں سرکلر ڈیٹ 638 ارب روپے بڑھا۔

ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پاکستانی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کراچی میں ورکشاپ کا انعقاد

اس ورکشاپ کا مقصد پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹک ٹاک  کا پاکستانی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کراچی میں ورکشاپ کا انعقاد

مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک بھی پاکستانی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم ہوگیا ہے۔

اس ورکشاپ کا مقصد پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانا تھا۔

GrowWithTikTok# کے نام سے منعقدہ اس ورکشاپ میں ایسے افراد کے گروپ کو اکٹھا کیا گیا جو ٹک ٹاک کے ذریعے اپنا کاروبار بڑھانے کے خواہشمند تھے۔

اس ورکشاپ میں ان افراد کو ٹک ٹاک کے ایسے منفرد فیچرز سے فائدہ اٹھانے کی تربیت دی گئی جن کے ذریعے وہ نوجوان آبادی سے جڑ کر اپنی مصنوعات یا خدمات کی نمائش کرسکتے ہیں۔

شرکا کو طاقتور مواد تخلیق کرنے کے لیے پلیٹ فارم کے ٹولز، سامعین کومشغول رکھنے کے لیے بہترین طریقوں اور ٹک ٹاک کمپینز کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی سے متعارف کرایا گیا۔

 ورکشاب کے دوران شرکا کو ٹک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز، پلیٹ فارم پر دستیاب سیفٹی فیچرز اور مواد کو اعتدال میں رکھنے کے عمل کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نئےتوشہ خانہ ریفرنس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نئےتوشہ خانہ ریفرنس،عمران خان اور  بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

نئےتوشہ خانہ ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان  اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشری بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے توشہ خانہ کے پرانے ریفرنس کا جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست دی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیب کی جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر 6 ستمبر کو سماعت کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.59 فیصد اضافہ

جولائی میں چین کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 160.10ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاجو گزشتہ سال جولائی کے 153.74ملین ڈالر سے زیادہ ہے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی  برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.59 فیصد اضافہ

پاکستان کی سات علاقائی ممالک کو برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.59 فیصد اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک اور ادارہ شماریات کے مطابق افغانستان ، چین ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، بھارت ، نیپال اور مالدیپ کو جولائی کے دوران پاکستان کی برآمدات کا حجم 339.880 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ملک کی مجموعی برآمدات 2390.595 ملین ڈالر کا 14.21 فیصد ہے۔

دیگرپڑوسی ممالک کے مقابلے میں چین پاکستانی برآمدات کے حوالے سے سرفہرست ہے۔جولائی میں چین کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 160.10ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاجو گزشتہ سال جولائی کے 153.74ملین ڈالر سے زیادہ ہے، جولائی میں افغانستان کو برآمدات کاحجم 88.065 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں بنگلہ دیش کو برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 8.65 فیصد اضافہ ہوا ، جولائی میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو57.86ملین ڈالرز رمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال جولائی میں 53.25ملین ڈالر تھا۔

اسی طرح سری لنکا کو برآمدات کا حجم 32.71 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال جولائی کے 20.46 ملین ڈالرکے مقابلے میں 59.86 فیصد زیادہ ہے۔جولائی میں نیپال کو پاکستانی برآمدات کاحجم 0.21ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال جولائی میں 0.15 ملین ڈالرتھا۔

مالدیپ کو برآمدات 15.51 فیصد اضافے سے گزشتہ سال جولائی کے 0.793 ملین ڈالر سے بڑھ کر رواں سال 0.916 ملین ڈالر ہو گئیں۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں سات علاقائی ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیاد پر51.54 فیصد اضافہ ہوا، جولائی میں سات علاقائی ممالک سے درآمدات پر1.506 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جوگزشتہ سال جولائی میں 994ملین ڈالرتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll