پاکستان

نگران وزیر داخلہ کی پشاور دھماکہ کی مذمت

وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائیں گئے ، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم یکسو ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 6th 2023, 12:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگران وزیر داخلہ کی پشاور دھماکہ کی مذمت

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے پشاور میں ورسک روڈ بابو پر سکول کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلی کا ثبوت دے رہے ہیں ، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کرسکتیں۔

منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر سرفراز احمد بگٹی نے دھماکے میں معصوم بچوں کے زخمی ہونے پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نےکہا کہ بچوں اور دیگر زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

،دھماکے میں زخمی ہونے والوں خصوصاً بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بچے اس ملک کا مستقبل ہیں انہیں ہر صورت محفوظ بنائیں گے ،واقعہ میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائیں گئے ، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم یکسو ہے۔