جی این این سوشل

پاکستان

ن لیگ کے سابق یوسی چیئرمین سید ابرارشاہ بیٹے سمیت اسلام آباد میں قتل

رفاقت، علی شیر، صاحب گل بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں ، پولیس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ن لیگ کے سابق یوسی چیئرمین سید ابرارشاہ بیٹے سمیت اسلام آباد میں قتل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کےعلاقےجھنگ سیداں میںن لیگ کے سابق یوسی چیئرمین سید ابرارشاہ بیٹے اور 2 ملازموں کے ساتھ قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کےعلاقے جھنگ سیداں میں نا معلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا گیا، قتل ہونے والوں میں سابق چیئرمین سید ابرار شاہ اور ان کا بیٹا بھی شامل ہے۔

 پولیس حکام کے مطابق رفاقت، علی شیر، صاحب گل بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں، قتل کی واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا خواتین سے متعلق بیان توہین آمیز ہے، کملا ہیرس

ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خواتین کا احترام نہیں کرتے اس لیے انہیں نہیں پتہ کہ خواتین اپنے فیصلوں میں مکمل آزاد ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ کا خواتین سے متعلق بیان توہین آمیز ہے، کملا ہیرس

امریکی صدارتی انتخابات کی امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا خواتین سے متعلق بیان توہین آمیز ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مابق ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ وہ خواتین کے حقوق سے بالکل نابلد ہیں۔

ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے کہا کہ میں ریپبلکن امیدوار کو باور کرانا چاہتی ہوں کہ امریکی قانون میں خواتین کو اپنے فیصلے کرنے میں مکمل آزادی حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خواتین کا احترام نہیں کرتے اس لیے انہیں نہیں پتہ کہ خواتین اپنے فیصلوں میں مکمل آزاد ہے۔

ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان میرے خیال میں ہر ایک کے لیے توہین آمیز ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسپیکر نےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو بھجوا دئیے

پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسپیکر نےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل  کیلیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو بھجوا دئیے

سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کے ارکان کی نامزدگی کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا  گیلانی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینٹر شبلی فراز کی ایڈوائس پر جوڈیشل کمیشن کے لیے حکومت اور اپوزیشن سے دو ارکا ن کے نام سپریم کورٹ کو بھجوا دئیے ہے،حکومت کی جانب سے سینیٹر فاروق ایچ نائیک جبکہ اپوزیشن کی طرف سے شبلی فراز کونامزد کیا گیا ہے۔

دوسری طرف اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی سپریم جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی۔

جوڈیشل کمیشن کےلیے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب کو  نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ خواتین کی نشست کے لیےاسپیکر قومی اسمبلی نے روشن خورشید بروچہ کو نامزد کیاہے۔

پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے ۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں 5 اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں اور تمام نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو بھجوادی گئی ہیں جب کہ تمام نامزدگیاں سپریم کورٹ کو موصول ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ 26 ویں آئینی  ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججز میں جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر امیر قطر کی پوسٹ کے جواب میں اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آ پ کی غیر معمولی پرتپاک مہمان نوازی کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے دو روزہ دورے کے دوران پرتپاک مہمان نوازی پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر امیر قطر کی پوسٹ کے جواب میں اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آ پ کی غیر معمولی پرتپاک مہمان نوازی کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنی خصوصی دوستی کو دل کی گہرائیوں سے پسند کرتا ہے اور اس کی قدر کرتا ہے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اپنی پوسٹ میں بڑھتے ہوئے تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا، ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھ رہے ہیں اور ہم مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔

پاکستان میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ان کی مزید ترقی کے منتظر ہیں۔ ایک اورپوسٹ میں وزیراعظم نے اپنے دورے سے متعلق قطر میوزیم کی چیئرپرسن شیخہ المیاسہ بنت حمد بن خلیفہ الثانی کی پوسٹ کے جواب میں شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کا شکریہ! آپ کا خیرسگالی کا اظہار ہمارے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار رشتوں کی تصدیق کرتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll