Advertisement
تفریح

نامور قوال عزیز میاں کو دنیا سے رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے

شرابی میں شرابی سمیت سینکڑوں قوالیاں گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 6th 2023, 2:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نامور قوال عزیز میاں کو دنیا سے رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے

لاہور: رومانوی اور صوفیانہ کلام کو مخصوص انداز میں گا کر امر کرنے والے عزیز میاں قوال کو دنیا سے رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے۔

ملک کے نامور قوال عزیز میاں 17 اپریل 1942ء کو پیدا ہوئے، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور قوالی کے شعبہ کا چناؤ کیا، عزیز میاں قوال نے اللہ ہی جانے کون بشر ہے، تیری صورت، شرابی میں شرابی سمیت سینکڑوں قوالیاں گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوا، انہیں یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ انہوں نے اپنی گائی گئی زیادہ تر قوالیوں کی شاعری خود تخلیق کی۔

اپنے منفرد، بھاری بھر کم اور بارعب انداز گائیکی کے باعث عزیز میاں پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی دیگر ممالک میں انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے، ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں 1989ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا، عزیز میاں 6 دسمبر 2000ء کو 58 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

Advertisement
کراچی :لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ،ملبے سے 4 لاشیں اور 6 زخمیوں کو نکال لیا گیا

کراچی :لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ،ملبے سے 4 لاشیں اور 6 زخمیوں کو نکال لیا گیا

  • 2 گھنٹے قبل
8 محرم الحرام، پنجاب بھر میں عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات

8 محرم الحرام، پنجاب بھر میں عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات

  • 2 گھنٹے قبل
صدر ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا

صدر ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا

  • 4 گھنٹے قبل
اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

  • 27 منٹ قبل
نامورہالی وڈ اداکار مائیکل میڈسن 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

نامورہالی وڈ اداکار مائیکل میڈسن 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

  • 32 منٹ قبل
پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشت گرد ہلاک

پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشت گرد ہلاک

  • 3 گھنٹے قبل
لاہور   میں پالتو شیر کے حملے سے دو بچوں سمیت  ایک خاتون زخمی

لاہور میں پالتو شیر کے حملے سے دو بچوں سمیت ایک خاتون زخمی

  • 3 گھنٹے قبل
شہر قائد میں  8 محرم الحرام کے جلوس کیلئے مارکیٹس اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا

شہر قائد میں 8 محرم الحرام کے جلوس کیلئے مارکیٹس اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا

  • 4 گھنٹے قبل
ملک بھر میں مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز،  آندھی اور طوفان کا امکان

ملک بھر میں مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز، آندھی اور طوفان کا امکان

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان نے  ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ  کا فائنل جیت لیا

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا

  • 4 گھنٹے قبل
غزہ میں جنگ بندی سے متعلق حماس کا جواب24 گھنٹوں میں آ جائے گا،صدر ٹرمپ

غزہ میں جنگ بندی سے متعلق حماس کا جواب24 گھنٹوں میں آ جائے گا،صدر ٹرمپ

  • ایک گھنٹہ قبل
یوم عاشورہ کے موقع پر پشاور میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

یوم عاشورہ کے موقع پر پشاور میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement