علاقائی

کراچی : عائشہ منزل کے قریب آتشزدگی ،آگ نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

آگ نے دکانوں اور گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 6th 2023, 6:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی : عائشہ منزل کے قریب  آتشزدگی ،آگ نے علاقے  کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

کراچی : عائشہ منزل کے قریب مارکیٹ میں آتشزدگی نے علاقہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ، مارکیٹ میں پڑے ہوئے فوم اور دیگر سامان کی وجہ سے آتشزدگی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

آگ نے دکانوں اور گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، پولیس حکام کے مطابق آگ لگنے والی عمارت میں لوگ موجود ہیں جن کو نکالنے کیلئے کوشش کی جارہی ہے، آگ نے رہائشی فلیٹس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔