صحت
ڈاکٹر ندیم جان کی آن لائن اندراج اور لائسنس کے اجراء کا افتتاح
ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے کوششیں کی جارہی ہیں
وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے آج(بدھ) اسلام آباد میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں آن لائن اندراج اور لائسنس کےاجراء کے نظام کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ادویہ ساز کمپنیوں اور عوام کو در پیش مشکلات کم کرنا ہے۔
ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کے بعد ادویات کی مصنوعی قلت کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔
دنیا
مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق
قاہرہ سے مصری فوج کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران شلوفہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا
مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔
قاہرہ سے مصری فوج کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران شلوفہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا,بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
کھیل
پاک آسٹریلیا سریز: آسٹریلیا نے نئے وائٹ بال کپتان کا اعلان کر دیا
جوش انگلس پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچوں کے لیے کپتان مقرر
میلبورن: پاکستان کے خلاف سیریز میں آسٹریلیا نے جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز جوش انگلس پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کپتانی کریں گے،جبکہ وہ آخری ایک روزہ میچ اور ٹی 20 میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان آسٹریلیا سیزیز کے آخری میچ میں کینگروز کے مایہ ناز کھلاڑی جن میں مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہے، ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، بلکہ انہیں بھارت کے خلاف کھیلی جانے والی بارڈر گواسکر ٹرافی میں حصہ لینا ہے۔
کینگروز نائب کپتان مچل مارش کی عدم دستیابی اور پیٹ کمنز کے بارڈر گواسکر ٹرافی میں شریک ہونے کی وجہ سے جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جنہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں قیادت کی ذمہ داریاں ادا کرنے کا تجربہ ہے۔
دنیا
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے اطراف لوہے کی باڑ لگا دی گئی، سیکیورٹی ہائی الرٹ
سیکیورٹی کے پیش نظر امریکی صدارتی ہاؤس،میں 8 فٹ اونچی لوہے کی باڑ لگا دی گئی
واشنگٹن : امریکا کے صدارتی انتخابات 2024 میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ وائٹ ہاؤس کے ارد گرد 8 فٹ اونچی لوہے کی باڑ لگا دی گئی ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔
واشنگٹن کی سڑکوں اور گلیوں میں پولیس اہلکار اور پولیس موبائلز گشت کر رہے ہیں، اور کیپیٹل ہل کی عمارت کے ارد گرد بھی حفاظتی رکاوٹیں اور باڑ لگائی گئی ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنا ہے۔ اس کے علاوہ، اوریگن، پنسلوینیا اور کیلیفورنیا جیسے اہم ریاستوں میں بھی سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی انتخابات کے دوران ریاست جارجیا کے فلٹن کاؤنٹی کے پانچ پولنگ اسٹیشنز پر بم کی افواہیں پھیلی تھی، جس کے نتیجے میں دو پولنگ اسٹیشنز سے ووٹرز کا انخلا کیا گیا۔ اس افواہ کے باعث ووٹنگ کے عمل میں کچھ تاخیر بھی ہوئی، تاہم پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے صورتحال پر قابو پا لیا۔
دوسری جانب مختلف امریکی ریاستوں میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اب سے کچھ دیر قبل کے نےنتائج کے مطابق ری پبلکن امیدوارٹرمپ 230 الیکٹوریل ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور ان کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے محض 40 ووٹ درکار ہیں، جبکہ ان کی حریف امیدوار کملا ہیرس ابھی تک 205 ووٹ ہی حاصل کر سکی ہیں۔
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
تجارت 2 دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار